aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آخر"
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہےآخر اس درد کی دوا کیا ہے
تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھانہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا
آخر تو ایک روز کرے گی نظر وفاوہ یار خوش خصال سر بام ہی تو ہے
عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیرؔوہاں بھی آ گئے آخر، جہاں رسائی نہ تھی
آخر آخر تو یہ عالم ہے کہ اب ہوش نہیںرگ مینا سلگ اٹھی کہ رگ جاں جاناں
عجب حالات تھے یوں دل کا سودا ہو گیا آخرمحبت کی حویلی جس طرح نیلام ہو جائے
سوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخراب کسے رات بھر جگاتی ہے
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
کیوں سنے عرض مضطر مومنؔصنم آخر خدا نہیں ہوتا
ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوںآخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی
رفیق زندگی تھی اب انیس وقت آخر ہےترا اے موت ہم یہ دوسرا احسان لیتے ہیں
چوں شمع سوزاں چوں ذرہ حیراں ز مہر آں مہ بگشتم آخرنہ نیند نیناں نہ انگ چیناں نہ آپ آوے نہ بھیجے پتیاں
آخر شب کے ہم سفر فیضؔ نہ جانے کیا ہوئےرہ گئی کس جگہ صبا صبح کدھر نکل گئی
شام تیرے دیار میں آخرکوئی تو اپنے گھر گیا ہوگا
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
تیرے جلووں میں گھر گیا آخرذرے کو آفتاب ہونا تھا
دوستی کے نام پر کیجے نہ کیونکر دشمنیکچھ نہ کچھ آخر طریق کار ہونا چاہئے
سنا دیا گوش منتظر کو حجاز کی خامشی نے آخرجو عہد صحرائیوں سے باندھا گیا تھا پھر استوار ہوگا
آخر ہیں کون لوگ جو بخشے ہی جائیں گےتاریخ کے حرام سے توبہ کیے بغیر
غم عشق میں مزا تھا جو اسے سمجھ کے کھاتےیہ وہ زہر ہے کہ آخر مے خوش گوار ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books