aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ابہام"
عقائد وہم ہیں مذہب خیال خام ہے ساقیازل سے ذہن انساں بستۂ اوہام ہے ساقی
جوگی کا سنجوگ نہیں توصوفی کا الہام چلے گا
نہیں ضروری کہ ہر بات کی وضاحت ہوکہیں کہیں پہ یہ ابہام خوب صورت ہے
ابھی تو اور بہت اس پہ تبصرے ہوں گےمیں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ آیا ہوں
کبھی الفت سی جھلکتی ہے کبھی نفرت سیاے تعلق ترے ابہام پہ رونا آیا
اصل سخن میں نام کو پیچیدگی نہ تھیابہام جس قدر تھا قرینے کے بیچ تھا
حسن سخن باقی رکھنے کو کچھ ابہام ضروری ہےکہتے کہتے رک جانے میں ہے جو اشارہ کافی ہے
دور ہوا ابہام کہانی ختم ہوئیآ پہنچا انجام کہانی ختم ہوئی
کیوں بھلا ابلیس کو الزام دیتے ہو فقطتم کو خیر و شر کا بھی الہام ہونا چاہیے
محبت ارتباط قلب سے مشروط ہوتی ہےیقین و ربط کے ابہام ہو جانے سے ڈرتا ہوں
اب تک اس کے دم سے اپنی خوش فہمی تو قائم ہےاچھا ہے جو بات میں اس کی تھوڑا سا ابہام رہے
غزل کے لہجے میں ہوتی تھی گفتگو اس سےوضاحتوں میں بھی ابہام رہ ہی جاتا تھا
موسم گل ترے انعام ابھی باقی ہیںشہر میں اور گل اندام ابھی باقی ہیں
ہم کامیاب ہو کے بھی ناکام رہ گئےاظہار کچھ ہوا بھی تو ابہام رہ گئے
ابہام کا پردہ ہے تشکیک کا ہے عالمتم ذوق تجسس کو بیتاب ہی رہنے دو
الہام سے ابہام سے ایہام سے چھوٹےکتنے ہیں خیالات پریشان ابھی تک
ہے رضاؔ آج کا عالم تو اسیر ابہامیار زندہ ہیں تو کل اور ترقی ہوگی
آگہی نے دیئے ابہام کے دھوکے کیا کیاشرح الفاظ جو لکھی تو اشارے لکھے
ہم شروع محبت سے نادار تھے اپنی آنکھوں سے ہونٹوں سے بیزار تھےہم سے کیا پوچھتے ہو لہو کی کھنک جس کے ریشوں میں ابہام رکھا گیا
اے عشق فلک پر تجھے لکھا جو خدا نےپھر تیرا مقدر بھلا ابہام ہوا کیوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books