aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اختیار"
اگر خدا نے بنانے کا اختیار دیاعلم بناؤں گا برچھی نہیں بناؤں گا
غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیاتمام رات قیامت کا انتظار کیا
ہم نے کیوں خود پہ اعتبار کیاسخت بے اعتبار تھے ہم تو
نہ سوال وصل نہ عرض غم نہ حکایتیں نہ شکایتیںترے عہد میں دل زار کے سبھی اختیار چلے گئے
کوئی فتنہ تا قیامت نہ پھر آشکار ہوتاترے دل پہ کاش ظالم مجھے اختیار ہوتا
جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہیےسینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
صبر ہر بار اختیار کیاہم سے ہوتا نہیں ہزار کیا
بے اختیار ہو کے جو میں پاؤں پر گراٹھوڑی کے نیچے اس نے دھرا مسکرا کے ہاتھ
میں ہوں بھی اور نہیں بھی عجیب بات ہے یہیہ کیسا جبر ہے میں جس کے اختیار میں ہوں
گریہ نکالے ہے تیری بزم سے مجھ کوہائے کہ رونے پہ اختیار نہیں ہے
کب ہوائیں تہ کمند آئیںکب نگاہوں پہ اختیار رہا
ہمیں سے رنگ گلستاں ہمیں سے رنگ بہارہمیں کو نظم گلستاں پہ اختیار نہیں
کہہ تو سکتا ہوں مگر مجبور کر سکتا نہیںاختیار اپنی جگہ ہے بے بسی اپنی جگہ
چوٹٹے دل کے ہیں بتاں مشہوربس یہی اعتبار رکھتے ہیں
اب کہ جب جانانہ تم کو ہے سبھی پر اعتباراب تمہیں جانانہ پہ جب اعتبار آیا تو کیا
اب احتیاط کی کوئی صورت نہیں رہیقاتل سے رسم و راہ سوا کر چکے ہیں ہم
سنبھل سکی نہ طبیعت کسی طرح میریرہا نہ دل پہ مجھے اختیار عید کے دن
اب بھی دلا رہا ہوں یقین وفا مگرمیرا نہ اعتبار کرو میں نشے میں ہوں
کچھ اتنا خوف کا مارا ہوا بھی پیار نہ ہووہ اعتبار دلائے اور اعتبار نہ ہو
اللہ رے شام غم مری بے اختیاریاںاک دل ہے پاس وہ بھی نہیں اختیار میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books