aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "برتن"
گھر نیا کپڑے نئے برتن نئےان پرانے کاغذوں کا کیا کریں
جیسا جس کا برتن ویسا اس کا تنگھٹتی بڑھتی گنگا میا اللہ ہو
سوتے ہیں بہت چین سے وہ جن کے گھروں میںمٹی کے علاوہ کوئی برتن نہ ملے گا
جو تم چاہو تو اس برتن کو چکنا چور کر دومگر پھر بھی نشان کوزہ گر باقی رہے گا
اجلا ترا برتن ہے اور صاف ترا پانیاک عمر کا پیاسا ہوں مجھ کو بھی پلا پانی
جو بھی ملا سب بانٹ لیا تھا آپس میںایک تھے ہم اور ایک ہی اپنا برتن تھا
برتن برتن چیخ رہی تھی کون سمجھتا اس کی باتدل کا برتن خالی تھا اس برتن بیچنے والی کا
عطاؔ بے صبر لوگوں کے کبھی برتن نہیں بھرتےگزارہ کرنے والوں کا گزارا ہونے لگتا ہے
اس بلندی سے مجھے تو نے نوازا کیوں تھاگر کے میں ٹوٹ گیا کانچ کے برتن کی طرح
برتن گھستے گھستے آخر راکھ ہوئےجن ہاتھوں میں مہندی کی جھالر ہوتی
خالی برتن بجنے لگے تھےمیں نے سب میں مٹی بھر دی
کانچ کے برتن میں جیسے سرخ کاغذ کا گلابوہ مجھے اتنا ہی اچھا اور تر و تازہ لگا
ہم سے پاگل کو سمجھ پانا ترے بس کا نہیںہم وہ دریا ہیں جو برتن میں نہیں آ سکتے
جھاڑو برتن کر کے چھت پر بیٹھ گئیآخر انساں ہے وہ تھک کر بیٹھ گئی
یوں ہی برتن میز پہ اب تک رکھے ہیںغصے میں کیوں ناشتہ چھوڑا توبہ ہے
اپنی سانسوں کے خالی برتن میںمستقل پیاس بھر رہا ہے کوئی
جس برتن میں ڈالو اس کوہو جاتا ہے ویسا پانی
چیخ اٹھے ہیں مرے گھر کے یہ خالی برتناب تو بازار سے مہنگائی کو واپس لے لے
اسی کی یاد کے برتن بنائے جاتا ہوںوہی جو چھوڑ گیا چاک پر گھما کے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books