aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بوریے"
پڑا رہنے دو اپنے بوریے پر ہم فقیروں کوپھٹی رہ جائیں گی آنکھیں جو مٹھی کھول دی ہم نے
بیٹھا تو بوریے کے تئیں سر پہ رکھ کے میرؔصف کس ادب سے ہم فقرا کی اٹھا گیا
اک بوریے کے تخت پہ اوقات بسر کیزاہد بھی مقلد رہا سجادہ نشیں کا
اسدؔ کو بوریے میں دھر کے پھونکا موج ہستی نےفقیری میں بھی باقی ہے شرارت نوجوانی کی
بوریے پر بیٹھنے کا لطف ہی کچھ اور ہےشہریار عصر اس تکیے سے کیا لے جائے گا
بوئے ریا ہر ایک گل بوریا میں ہےدنیا کی گھر کا فرش ہے زاہد کی جانماز
محفلیں فقیروں کی بوریے پہ سجتی ہیںبارگاہ شاہی کو کون منہ لگائے گا
گھر میں جو مجھ فقیر کے وہ شاہ حسن آئےمژگاں کے بوریے جو کھڑے ہیں بچھاؤں میں
کہیں تخلیئے کو جو پا لیا وہیں بوریے کو بچھا لیامیں نے کوہ و دشت کی خلوتوں کا مزہ لیا ترے شہر سے
بوریے کو کہا سامان نشاطدیکھتے رہنا جلا چاہتا ہے
ہو نہیں سکتی انا اک خاکساری سے بلندبوریے میں جو مسرت ہے وہ صوفے میں نہیں
حکمرانی آپ نے کی بوریے پر بیٹھ کرخوب تھا انداز آقا خسروانہ آپ کا
پرسش احوال پر جز شکر کچھ کہتے نہیںبوریے پر بھی مزاج اہل دل شاہانہ ہے
بوریے بچھ گئے محبت سےآپ آئے ہماری کھولی میں
ہے خبر گرم ان کے آنے کیآج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا
شب نظارہ پرور تھا خواب میں خیال اس کاصبح موجۂ گل کو نقش بوریا پایا
یہاں کہاں ترا سجادہ آ کے خاک پہ بیٹھکہ ہم فقیر تجھے بوریا نہیں دیں گے
مقدر میں لکھا کر لائے ہیں ہم بوریا لیکنتصور میں ہمیشہ ریشم و کمخواب رہتا ہے
کمال فقر بھی شایاں ہے پاک بینوں کویہ خاک تخت ہے ہم بوریا نشینوں کو
ہے مکمل بادشاہی کی دلیلگھر میں گر اک بوریا موجود ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books