aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بینائی"
چراغ جلتے ہی بینائی بجھنے لگتی ہےخود اپنے گھر میں ہی گھر کا نشاں نہیں ملتا
صرف آنکھوں سے ہی دنیا نہیں دیکھی جاتیدل کی دھڑکن کو بھی بینائی بنا کر دیکھو
سلب بینائی کے احکام ملے ہیں جو کبھیروشنی چھونے کی خواہش کوئی شب زاد کرے
وہ تو اب بھی خواب ہے بے دار بینائی کا خوابزندگی میں خواب میں اس کے گزار آیا تو کیا
بنا کے بت مجھے بینائی کا عذاب نہ دےیہ ہی عذاب ہے قسمت تو پھر زبان بھی دے
رات بھر جاگتے رہنے کا عمل ٹھیک نہیںچاند کے عشق میں بینائی چلی جاتی ہے
چہروں کی دھوپ آنکھوں کی گہرائی لے گیاآئینہ سارے شہر کی بینائی لے گیا
پہلے بھی قتیلؔ آنکھوں نے کھائے کئی دھوکےاب اور نہ بینائی کا نقصان کیا جائے
وہ اپنے حسن کی مستی سے ہیں مجبور پیدائیمری آنکھوں کی بینائی میں ہیں اسباب مستوری
تم گئے تھے تو ساتھ لے جاتےاب یہ کس کام کی ہے بینائی
سبزہ و گل کے دیکھنے کے لیےچشم نرگس کو دی ہے بینائی
پہلے ہماری آنکھ میں بینائی آئی تھیپھر اس کے بعد قوت گویائی آئی تھی
رہن نہ رکھ دینا بینائیاس کی بھی مدت ہوتی ہے
عشق بینائی بڑھا دیتا ہےجانے کیا کیا نظر آتا ہے مجھے
میری بینائی ترے قرب کی مرہون ہے دوستہاتھ چھوڑوا کے بھلا تجھ سے کدھر جانا ہے
آنکھ تک بھی اب جھپکنے کی مجھے فرصت نہیںنقش ہے دیوار پر تصویر ہے بینائی میں
یہ اور بات کہ بینائی جا چکی میریتمہارے خواب رکھے ہیں مگر حفاظت سے
کس لیے مجھ سے گریزاں ہے مرے سامنے توکیا تری راہ میں حائل مری بینائی ہے
دے گیا آنکھوں کو فرش راہ بننے کا صلہدے گیا بینائی کو سوغات میں دیمک کوئی
درمیاں پائے نظر ہے جب تکہم کو دعویٰ نہیں بینائی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books