aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تضادات"
حرف کے حرف سے کیا تضادات ہیں تو نے بھی کچھ کہا میں نے بھی کچھ کہاتیرے پہلو میں دنیا سمٹتی گئی میرے حصے میں حرف سخن رہ گیا
خواب ہیں سارے نئے آنکھ پرانی میریہے تضادات سے بھرپور کہانی میری
تمام عمر تضادات کا شکار رہےجو تجھ کو راس تھا وہ مجھ کو راس تھا ہی نہیں
اس تضادات کے جزیرے پرحبس ہے اور ہوا بھی آتی ہے
ہے جسم ایک تضادات کے کئی خانےکرے گا پر انہیں اک رنگ آسمانی کیا
تجدید تفکر کا تجھے وہم ہوا ہےمیں تیرے خیالوں میں تضادات بتا دوں
کیا کہیں اس کو تضادات زمانہ کے سواکتنے درویش تھے جو شاہی قبا میں آئے
ہر قلب و نگہ میں یہ تضادات تو ہوں گےدنیائے عجائب میں کمالات تو ہوں گے
خوبیوں خامیوں اچھی بری عادات سمیتبول منظور ہوں میں سارے تضادات سمیت
میری آنکھوں میں تلاطم تری آنکھوں میں سکونبس مجھے ایسے تضادات سے خوف آتا ہے
دل ہے ماقبل قدیم آنکھ ہے مابعد جدیدہستی اپنے ہی تضادات سے ٹکراتی ہے
یہ تضادات یہ سراب یہ دلزندگی کیا ہے آدمی کیا ہے
کن تضادات میں گھرا ہوں حبیبؔزندگی ہجر بھی وصال بھی ہے
پہلے صداقتوں کے وہ پرچار اور دلاب قول و فعل کے یہ تضادات اور میں
تیرے اعمال کہ جس طرح ریا کاری کی دھولتیرے افکار کہ ہو جیسے تضادات کی گرد
عزیزؔ اپنے تضادات ہی مٹا ڈالویہ کون پوچھ رہا ہے زمانہ کیسا ہے
میں تضادات کے گارے سے بنا ہوں احمدؔخاک میں رکھا گیا آگ ہوا پانی میں
اٹھا عجب تضاد سے انسان کا خمیرعادی فنا کا تھا تو پجاری بقا کا تھا
جیسے کہ ہونے والی ہے انہونی پھر کوئیہر پل توہمات میں الجھا ہوا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books