aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تقابل"
سورج نے اپنی شکل بھی دیکھی تھی پہلی بارآئینے کو مزے بھی تقابل کے آ گئے
مرے گناہ بہت ہیں مگر تقابل میںاسی کا لطف و کرم بے حساب نکلے گا
کیا تقابل میری جولانی سے زیبؔکوئی دریا میں روانی بھی تو ہو
اس محبت کے پیمبر سے تقابل کیسادشت سو بار جسے کہتا رہا زندہ باد
یوں سر راہ ان سے تقابل ہواجیسے ملتا ہے انجان انجان سے
اس کا ہم عشق پرستوں سے تقابل کیساشیخ تو اپنی عبادت کا صلہ مانگتا ہے
آ تجھ کو تقابل میں الجھنے سے بچا لوںسب کچھ ہے تری ذات میں باقی جو بچا میں
یہ ہی الفاظ مری شان ہیں سرمایہ ہیںکچھ تقابل نہیں ان کا کسی جاگیر کے ساتھ
ہجر اور رات تقابل میں ہیںاشک پورے کہ ستارے پورے
میرے الفاظ میں میرا خون جگر کیسے کیسے جھلکتا ہے دیکھیں کبھیساز عشق و ہوس گو ہم آہنگ ہیں پھر بھی عشق و ہوس میں تقابل کریں
کیا تقابل ہے میری دنیا سےوہ ہے عالی جناب کی دنیا
تمہاری آنکھ کی گہرائیوں کا کیا تقابل ہوندی سے جھیل سے دریا سے جھرنے سے سمندر سے
ہم مسلمان ہیں اور پڑھتے ہیں حق کا کلمہساری دنیا کے تقابل میں ہیں برتر ہم لوگ
ہم اہل عزا اہل بکا اہل فغاں ہیںکیا خاک تقابل ہو زمانے ترا ہم سے
تقابل کثرت و قلت کا کچھ معنی نہیں رکھتااندھیرا چیر کر نکلے اگرچہ اک شرارہ ہو
ہمارے شعر کا آورد سے تقابل چھوڑہمارے شعر کا الہام سے مقابلہ ہے
بس ایک سجدۂ تعظیم کے تقابل میںکہاں کہاں وہ جبین طلب جھکائیں گے
ایک دن خود سے تقابل کیا میں نے اپنامیرے اندر کا جو انسان تھا بہتر نکلا
کیا ضروری ہے تقابل کسی کا شیشے سےذات میں ہو نہ اگر عکس پہ نازاں ہونا
کریں گے ہم سے تقابل یہ کیا جہاں والےبہار والے کہاں اور کہاں خزاں والے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books