aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جگمگ"
صدیوں کے دل کی دھڑکن ہے ان کی جاگتی آنکھوں میںیہ جو فلک پر ہنس مکھ چنچل جگمگ جگمگ تارے ہیں
کون ہمارا درد بٹائے کون ہمارا تھامے ہاتان کے نگر میں جگمگ جگمگ اپنے دیس میں رات ہی رات
آؤ سانسوں کے پاؤں میں یوں پائل ہم پہنا دیںمیری مانگ کے جگمگ تارے چمکے تمری پگڑی میں
پورا چاند اور جگمگ تارے یادوں کی باراتاس موسم میں مخمل پر بھی سو سکتا ہے کون
کچی عمر میں اور ساون میں کیسے باز آئیںآنکھیں جگمگ کرنے سے آنچل لہرانے سے
کہیں ظلمتوں میں گھر کر ہے تلاش دشت رہبرکہیں جگمگا اٹھی ہیں مرے نقش پا سے راہیں
شب فرقت بھی جگمگا اٹھیاشک غم ہیں کہ ماہ پارے ہیں
جگمگا اٹھے تارےبات تھی نمائش کی
آس باندھی تھی جن ستاروں سےدیر تک وہ بھی جگمگا نہ سکے
اندھیرے میں بھی مجھے جگمگا گیا ہے کوئیبس اک نگاہ سے رنگ بدن بدلنے لگا
پھر پانیوں میں نقرئی سائے اتر گئےپھر رات جگمگا اٹھی چاندی کے تھال سے
دل کی ہر چیز جگمگا اٹھیآج شاید وہ بے نقاب ہوا
دلوں کو تیرے تبسم کی یاد یوں آئیکہ جگمگا اٹھیں جس طرح مندروں میں چراغ
چڑھا کے ساغر مے جگمگا اٹھے چہرےسمٹ کے آ گئی سینوں میں آفتاب کی آنچ
یوں جگمگا رہا ہے مرا نقش پا فناؔجیسے ہو راستے میں کوئی آئنہ پڑا
میری دنیا جگمگا اٹھی کسی کے نور سےمیرے گردوں پر مرا ماہ تمام آ ہی گیا
اڑ رہے ہیں شہر میں پتنگ رنگ رنگجگمگا اٹھا گگن بسنت آ گئی
بہت خفیف تھی کون و مکاں کی جلوہ گریمری نگاہ کا گوشہ بھی جگمگا نہ سکا
عشق سے دل کو ملا آئنہ خانے کا شرفجگمگا اٹھا کنول اپنے سیہ خانے کا
راکھ ہوتے جا رہے ہیں ماہ و سال زندگانیجگمگا اٹھا جہاں ہم ساتھ پل دو پل رہے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books