aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جھکنے"
ہو فشار ضعف میں کیا ناتوانی کی نمودقد کے جھکنے کی بھی گنجائش مرے تن میں نہیں
جھکا درخت ہوا سے تو آندھیوں نے کہازیادہ فرق نہیں جھکنے ٹوٹ جانے میں
سر اٹھا کر چلنے کی اب یاد بھی باقی نہیںمیرے جھکنے سے میری ذلت کا اندازہ لگا
اس نظر کے اٹھنے میں اس نظر کے جھکنے میںنغمۂ سحر بھی ہے آہ صبح گاہی بھی
تیری دہلیز پہ جھکنے کا سوال آیا تھامیں زمانے کی اناؤں سے الجھ بیٹھا ہوں
خوش نصیبی سے یہ ساعت ترے ہاتھ آئی ہےآسماں جھکنے لگا ہاتھ بڑھا یار مرے
بوجھ سے جھکنے لگی شاخ تو جا کر ہم نےآشیانے کو کسی اور شجر پر رکھا
مجبور ہو کے جھکنے لگا ہے یہاں وہاںیہ سر بھی تیرے خاک بہ سر کا نہیں رہا
جس روز سے آیا ہے یہ قاتل کی نظر میںاس روز سے جھکنے کی ادا بھول گیا سر
جھکنے دینا نہ کسی پیڑ کی شاخوں کا غرورڈھلتے سورج سے ذرا سی تو مروت کرنا
ہم بھی آئے ہیں جھکنے در یار پرہم کو بھی جانے کا راستہ دیجئے
جب کوئی جھکنے لگے گا شام کی دہلیز پرگنبد موہوم کا میں مبتنیٰ ہو جاؤں گا
گرے زمین پہ دستار سر کے جھکنے سےمیں حکمراں کو سلام اس قدر نہیں کرتا
انا ہی تھی کہ نہ جھکنے دیا کبھی مجھ کوپہاڑ سر پہ اٹھا کر بھی بانکپن میں رہا
کھلا یہ شیشوں کے جھکنے سے حال اے ساقیکہ سرکشی نہیں لازم ہے روبروئے شراب
زمیں پہ جھکنے لگی خودبخود ہر اک ڈالیدرخت کرب نمو سے نڈھال ایسا تھا
بزرگوں کی دعائیں ہیں جو سر جھکنے نہیں دیتیںخوشی اور غم وگرنہ کس کے بس کی بات ہوتی ہے
عشق میں جھکنے سے توقیر نہیں گھٹتی ہےخود پرستی کو لبادہ نہیں کرتے جاناں
جھکنے نہیں دیتی ہے انا تشنہ لبی کودریا کی طرف میں نے پلٹ کر نہیں دیکھا
زیادہ جھکنے پر پگڑی گر سکتی ہےدرباروں میں شیش جھکانا کم سے کم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books