aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حاشیے"
مجھے بھی تو کبھی بین السطور میں رکھتاپھر آج ایک صدا حاشیے سے آئی ہے
میں سرخیوں میں کہاں سے ہوتامیں حاشیے کی خبر رہا ہوں
یہ حاشیے ترے گمراہ کر رہے تھے مجھےکتاب زیست سو میں تیرے نص میں لوٹ آیا
بہت ادق تھیں عبارات زندگانی کیذرا سی دیر رکے حاشیے سے باتیں کیں
ڈائری میں لکھ کے میرے تذکرے رکھ چھوڑناپھر کبھی ان پر لگا کر حاشیے رکھ چھوڑنا
تحریر اور کچھ ہے سر متن زندگیاور حاشیے میں ہے جو حوالہ کچھ اور ہے
اضافی ہو چکا ہے متن ساراکہانی حاشیے سے چل رہی ہے
حاشیے پر پڑے ہم بھلا کیا کہیںجب بھی جو بھی کہا ان سنا رہ گیا
کچھ بھی نہ تھا ازل میں بجز شعلۂ وجودہاں دور تک عدم کا دھواں حاشیے میں تھا
آپ منظر کشی کریں آغازمیں ہر اک حاشیے میں حاضر ہوں
دکھائی دیتا تھا جا بجا دل کے حاشیے میںوہاں نہیں ہوں تو دل نشیں ہوں کہ میں نہیں ہوں
وقت کی کمی کہہ کر جہل کو چھپاتے ہیںآج کل کتابوں میں حاشیے نہیں ملتے
کیا کہا جسم نوچنا ہے تجھےشام کے حاشیے سے باہر مل
حاشیے پر لکھی ہوئی ہوں میںامن کی بات آخری ہوں میں
کارنامہ اور کیا کرتے یہ نقادان عصرنوک خنجر سے غزل پر حاشیے لکھتے رہے
کون سمجھے گا استعاروں کوکچھ نہ بولیں گے حاشیے بھی اگر
کتاب دل کے خالی حاشیے پرعبارت اپنے سر کی پڑھ رہے ہیں
حاشیے اپنے متن ہے ان کامحتسب پھر سزا جزا کیا ہے
ہر ہر دور کے لکھنے والے حاشیے اس کے لکھتے ہیںاپنے عہد میں نسخۂ دل کی تم بھی کوئی تفسیر لکھو
ارے او ادیب فسردہ خو ارے او مغنی رنگ و بوابھی حاشیے پہ کھڑا ہے تو بہت آگے اہل ہنر گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books