aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حرف_غلط"
مجھ کو سمجھو نہ حرف غلط کی طرحثبت ہو جاؤں گا دستخط کی طرح
اگر میں حرف غلط ہوں تو رائیگاں کر دےمیں جس ورق پہ ملوں اس کی دھجیاں کر دے
نفرتیں مٹ جائیں گی حرف غلط کی طرح سےہاں مگر حرف غلط اک داستاں بن جائے گا
زندگی حرف غلط ہی نکلیہم نے معنی تو بہت پہنائے
ایک حرف غلط ہوں ہستی کانیستی کیوں نہ پھر مٹائے مجھے
میں حرف غلط تو نہیں اے ظفرؔزمانہ مجھے کیوں مٹانے لگا
ایسے مری وفا کا صلہ دیجیے مجھےحرف غلط کی طرح مٹا دیجیے مجھے
حرف غلط کی طرح مٹے جاتے ہیں نقوشراہیں تمام راہنماؤں کی زد میں ہیں
میں ایک حرف غلط ہوں ثبوت میں اس کےکوئی دلیل اسے مستند نہیں ملتی
دشمنی رسم جہاں ہے دوستی حرف غلطآدمی تنہا کھڑا ہے ظالموں کے سامنے
سب برابر کے ہیں حق دار چمن سازی میںپھر کسے حرف غلط کہہ کے مٹایا جائے
ایک آنسو بھی نہیں ایک تبسم بھی نہیںمٹ گئے حرف غلط بن کے مقدر کتنے
کس واسطے لکھا ہے ہتھیلی پہ مرا ناممیں حرف غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے
مرا وجود بھی ہے آپ کی جبیں کا داغاسے بھی حرف غلط کی طرح مٹا دیجے
مرا وجود بھی ہے آپ کی جبین کا داغاسے بھی حرف غلط کی طرح مٹا دیجے
حرف غلط سمجھ کے جو مجھ کو مٹا گیااس جیسا اس کے بعد نہ کوئی لگا مجھے
آواز حق کہیں اب روپوش ہو نہ جائےحرف غلط برہنہ تلوار ہو رہا ہے
لکھا ہے مرا نام ترے دل کے ورق پرمیں حرف غلط ہوں تو مٹانے کے لئے آ
خالدؔ میں اس کے ہاتھ کی تحریر تھا مگرحرف غلط سمجھ کے مٹانے لگا ہے وہ
مری وفا کا نہ سوچا تھا یہ صلہ دے گاسمجھ کے حرف غلط وہ مجھے مٹا دے گا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books