aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حویلی"
عجب حالات تھے یوں دل کا سودا ہو گیا آخرمحبت کی حویلی جس طرح نیلام ہو جائے
سو گئے لوگ اس حویلی کےایک کھڑکی مگر کھلی ہے ابھی
اک حویلی ہوں اس کا در بھی ہوںخود ہی آنگن خود ہی شجر بھی ہوں
تمام عمر جو نکلے نہ تھے حویلی سےوہ ایک گنبد بے در میں جا کے لیٹ گئے
کیوں حویلی کے اجڑنے کا مجھے افسوس ہوسیکڑوں بے گھر پرندوں کے ٹھکانے ہو گئے
انمول موتی پیار کے دنیا چرا کر لے گئیدل کی حویلی کا کوئی دروازہ تھا ٹوٹا ہوا
یہ جو سنا اک دن وہ حویلی یکسر بے آثار گریہم جب بھی سائے میں بیٹھے دل پر اک دیوار گری
بانہوں میں آ سکا نہ حویلی کا اک ستونپتلی میں میری آنکھ کی صحرا سمٹ گیا
ورنہ وہی اجاڑ حویلی سی زندگیتم آ گئے تو وقت ٹھکانے سے کٹ گیا
چیختا کھنڈر ہے روتی ہے حویلی دل کیگھر یہ آسیب زدہ ہے ترے جانے کے بعد
جس کے آنگن سے کھلے تھے مرے سارے رستےاس حویلی پہ بھلا کیسے میں تالا دیکھوں
کواڑ گرچہ مقفل تھے اس حویلی کےمگر فقیر گزرتے رہے صدا کرتے
عجیب خوف مسلط تھا کل حویلی پرلہو چراغ جلاتی رہی ہتھیلی پر
نہ ڈھونڈھو کہیں بھی ملوں گا یہیں پہیہ اجڑی حویلی ہی میرا پتہ ہے
دل کی حویلی پر مدت سےخاموشی کا قفل پڑا ہے
جس کو بچائے رکھنے میں اجداد بک گئےہم نے اسی حویلی کو نیلام کر دیا
حویلی کے مکیں تو چاہتے تھےکہ گھر ہی میں رہے یہ گھر کی لڑکی
دو دروازے ایک حویلی آمد رخصت ایک پہیلیکوئی جا کر آنے کو ہے کوئی آ کر جانے کو ہے
تمام رات میں گرتی ہوئی حویلی میںدلوں سے نکلی ہوئی بد دعا سا لگتا ہوں
باغ میں کل رات پھولوں کی حویلی لٹ گئیچشم شبنم سے چرا کر لے گیا ٹھنڈک کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books