aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خانم"
کہاں مے خانہ کا دروازہ غالبؔ اور کہاں واعظپر اتنا جانتے ہیں کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے
نہ جان اس کو شب مہ یہ چاندنی خانمکمند نور پہ اوج قمر سے اتری ہے
جاؤ جاؤ عاشق خانمؔ کہ وہبھولے پن کے سب زمانے اب کہاں
چرا لیں جس کو دزدیدہ نگاہیںیہ دل وہ دل ربا خانم نہیں ہے
اس پر شور زمانے میںخانمؔ کتنی اکیلی ہوں
راشدؔ وہ غزل کوئی غزل ہےگائے نہ جسے فریدہؔ خانم
پونچھے کون اب اشکؔ کے آنسودور ہے دامن عصمت خانم
اب تو شریف زادیاں کرتی ہیں چار پانچخانم کے یار چار ہیں بیگم کے یار پانچ
وہ کون تھا کہ تمہیں جس نے بے وفا جاناخیال خام یہ سودائے خام کس کا تھا
وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہےایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا
اور جام ٹوٹیں گے اس شراب خانے میںموسموں کے آنے میں موسموں کے جانے میں
نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملیمرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز میں
شور برپا ہے خانۂ دل میںکوئی دیوار سی گری ہے ابھی
شیخ جو ہے مسجد میں ننگا رات کو تھا مے خانے میںجبہ خرقہ کرتا ٹوپی مستی میں انعام کیا
ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملاان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے
میں جو بولا کہا کہ یہ آوازاسی خانہ خراب کی سی ہے
ہم سے درویشوں کے گھر آؤ تو یاروں کی طرحہر جگہ خس خانہ و برفاب مت دیکھا کرو
اس خانۂ ہستی سے گزر جاؤں گا بے لوثسایہ ہوں فقط نقش بہ دیوار نہیں ہوں
خانۂ دل سے زینہار نہ جاکوئی ایسے مکاں سے اٹھتا ہے
کب مہکے گی فصل گل کب بہکے گا مے خانہکب صبح سخن ہوگی کب شام نظر ہوگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books