aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خداوندا"
خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیںکہ درویشی بھی عیاری ہے سلطانی بھی عیاری
خداوندا قضا نے چھین لی ہےمرے آغوش سے ارشادؔ میری
خداوندا ترا بندہ جو مانگے اس کو مل جائےدعائے دل ہو محروم اثر اچھا نہیں لگتا
دور گردوں ہے خداوندا کہ یہ دور شرابدیکھتا ہوں جس کو میں اس انجمن میں مست ہے
یہی کہ تو بڑا خوش حال ہے خداونداذرا پتہ نہیں چلتا جہاں کی حالت سے
غم سلامت رہے خداوندازندگی کا یہی سہارا ہے
جسے دیکھو وہ ہے سرمست صہبائے خرد یکسرخداوندا! یہاں اک تیرے دیوانے سے کیا ہوگا
خداوندا پھر آخر کیا تمنا ہے مرے دل کیوہ پہلو میں بھی ہیں لیکن پریشانی نہیں جاتی
عشق کیا درد ہے خداونداکوئی دارو دوا مفید نہیں
خداوندا تیرے معصوم بندےوفا کی پھر حماقت کر رہے ہیں
چنوں پلکوں سے کب تک سنگریزےخداوندا کوئی آنسو خوشی کا
خداوندا نہ جانے ان ترے بندوں پہ کیا گزرےنکل آتے ہیں جیتے جاگتے چوزے مشینوں میں
آرزو پوری ہو خداونداورنہ تو ہر شے بے معانی ہے
ہم اپنے آپ میں آزاد ہیں لیکن خداونداہمارے دست و پا میں وقت کی زنجیر کیسی ہے
خداوندا انہیں کس دن شعور آئے گا دنیا کارہیں گی بے پڑھی لکھی ہماری لڑکیاں کب تک
میں اپنے ہاتھ اپنے دل کو کھویاخداوندا میں کیوں عاشق ہوا تھا
ابھی بندہ ہے وہ اس پر بھی اتنی ظلم رانی ہےخداوندا اگر بندہ خدا ہوتا تو کیا ہوتا
تیری بخشی ہوئی خداوندامیری یہ عمر بھر کے پونجی ہے
مرے حق میں یہ پتھر کا بنا تھاخداوندا بتوں سے مل گیا دل
تباہی پھیلتی ہی جا رہی ہےخداوندا یہ سب کیا ہو رہا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books