aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خطاؤں"
موسم کا اشارہ ہے خوش رہنے دو بچوں کومعصوم محبت ہے پھولوں کی خطاؤں میں
اس قدر پیار ہے انساں کی خطاؤں سے مجھےکہ فرشتہ مرا معیار نہیں ہو سکتا
انسان جیتے جی کریں توبہ خطاؤں سےمجبوریوں نے کتنے فرشتے بنائے ہیں
دل کو موہ لیتی ہے دل کشیٔ نظارہآنکھ کی خطاؤں میں دل کو مبتلا پایا
خلق کی سنگ زنی میری خطاؤں کا صلہتم تو معصوم ہو تم دور ذرا ہو جانا
خطاؤں پہ جو مجھ کو مائل کرے پھرسزا اور ایسی سزا چاہتا ہوں
تو اپنی خطاؤں پر نادم بھی ذرا ہو جااے دوست اگر تجھ میں تھوڑی بھی شرافت ہے
شمار اپنی خطاؤں کا بتا دوںتمہیں شاید حساب آئے نہ آئے
تو مری لغزشوں پہ طنز نہ کرمیری پہچان ہے خطاؤں سے
کس لیے اپنی خطاؤں پہ رہیں شرمندہہم خدا کے ہیں زمانے کے گنہ گار نہیں
ہے یہ تکیہ تری عطاؤں پروہی اصرار ہے خطاؤں پر
تاکہ دنیا پہ کھلے ان کا فریب انصافبے خطا ہو کے خطاؤں کی سزا مانگتے ہیں
میں خطاؤں کو مان لیتا ہوںتم محبت کا اعتراف کرو
عشق ہے اپنی وفاؤں سے بھی شرمایا ہواعقل ہے اپنی خطاؤں پر بھی اترائی ہوئی
مجھے خطاؤں پہ اپنی جو شرم آئی ہےمرے کریم نے میری سزا کو ٹال دیا
روز ازل سے جاری سزاؤں کا سلسلہپھر بھی تھما نہیں ہے خطاؤں کا سلسلہ
زاہد سے خطاؤں میں تو نکلوں گا نہ کچھ کمہاں مجھ کو خطاؤں پہ پنپنا نہیں آتا
سیاہ خانۂ دل پر نظر بھی کرتا ہےمیری خطاؤں کو وہ درگزر بھی کرتا ہے
مرے دل کی خطائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیںخطاؤں پر سزائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں
شریف زادوں کی بے جا خطاؤں سے ملنےیتیم خانوں کے بچوں سے ملنے جایا کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books