aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "داؤ"
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
آتا نہیں ہے وہ تو کسی ڈھب سے داؤ میںبنتی نہیں ہے ملنے کی اس کے کوئی طرح
جونؔ اس آن تک بخیر ہوں میںزندگی داؤ چل گئی ہوگی
لگا کے داؤ پہ سانسوں کی آخری پونجیوہ مطمئن ہے چلو ہارنے کا ڈر تو گیا
پشت مٹی سے لگی جس میں ہماری لوگواسی دنگل میں ہمیں داؤ سکھائے بھی گئے
شوق کا اک داؤ بے شوقی بھی ہےہم ہیں اس کے حسن کے انکاریاں
جان تم پر نثار کرتا ہوںمیں نہیں جانتا دعا کیا ہے
تدبیر سے بگڑی ہوئی تقدیر بنا لےاپنے پہ بھروسہ ہے تو اک داؤ لگا لے
کچھ لوگ جو سوار ہیں کاغذ کی ناؤ پرتہمت تراشتے ہیں ہوا کے دباؤ پر
یہ عشق ایک جوا ہے بتاؤ کھیلو گےسمجھ لو داؤ پہ سب کچھ لگانا پڑتا ہے
کبھی خوش ہو کے کرتے ہو سراجؔ اپنے کی جاں بخشیکبھی اس کے بجھا دینے کوں کیا کیا داؤ کرتے ہو
کتنے داؤ چلائے دنیا نےپر وہ لڑکی بڑی سیانی تھی
یعنی قمار عشق میں کیا کچھ ہے داؤ پراس راز وا شگاف کو پا لینا چاہیئے
مچل رہا تھا دل بہت سو دل کی بات مان لیسمجھ رہا ہے نا سمجھ کی داؤ اس کا چل گیا
داؤ پر دیر و حرم دونوں ہیںدیکھیے کون سا گھر کھلتا ہے
ہر ایک داؤ سے واقف تھی اے مرے ہمدممیں تیری چال سے پہلے میں تیری چال کے بعد
چوکھٹ نہ پار کرنا کہ باہر ہے قتل عامگلیوں میں چل رہی ہے اجل داؤ گھر رہو
ہے دل کی داؤ گھات میں مژگاں سے چشم یارہے شوق اس کی ٹٹی کی اوجھل شکار کا
دہن کا لب کا ذقن کا جبیں کا بوسہ دوہمیں تو لینے سے مطلب کہیں کا بوسہ دو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books