aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سنتی"
بات نہیں سنتی ہو کیوںغزلیں بھی تو سنتی ہو
دھندلائی ہوئی شاموں میں کوئی پرچھائیں سی پھرتی رہتی ہےمیں آہٹ سنتی ہوں جس کی وہ وہم نہیں سایہ بھی نہیں
نظر جو تجھ پہ رکے تو ذرا نہیں سنتیکہاں ثواب میں ہے یہ کہاں گناہ میں ہے
میں اپنے دل کی کہتا ہوںتم اپنے دل کی سنتی ہو
سنتی رہی میں سب کے دکھ خاموشی سےکس کا دکھ تھا میرے جیسا بھول گئی
خموشی سنتی ہے جب اپنی آوازتو سینوں میں دفینے بولتے ہیں
روح سنتی ہے محبت میں بدن بولتے ہیںلفظ پیرایۂ اظہار نہیں ہوتا یار
سات سروں کی لہروں پہ ہلکورے لیتے پھول سے ہیںاک مدہوش فضا سنتی ہے اک چڑیا کے گانے کو
آہ کب تک میں بکوں تیری بلا سنتی ہےباتیں لوگوں کی جو کچھ دل مجھے سنواتا ہے
ہم نشیں خاموش دیواریں بھی سنتی ہیں یہاںرات ڈھل جائے تو پھر چھیڑیں گے افسانہ کوئی
دنیا شاید بھول رہی ہےچاہت کچھ اونچا سنتی ہے
ذکر سنتی ہوں اجالے کا بہتاس سے کہنا کہ مرے گھر آئے
جھلملاتے ہیں ستارے رات کو پلکوں پہ جبچاند سے سنتی ہو میری داستاں اچھی تو ہو
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
کان لگا کر سنتی راتیں باتیں کرتے دنکہاں گئیں وہ اچھی راتیں باتیں کرتے دن
مری ہی بات سنتی ہے مجھی سے بات کرتی ہےکہاں تنہائی گھر کی اب کسی سے بات کرتی ہے
لباس سنتی ہے امتی محمدی ہوںنہ پوچھ اب یہ نسب خاندان چھوڑ نہ یار
دو نگاہیں کہتی ہیں دو نگاہیں سنتی ہیںکس قدر محبت پر مہرباں ہے خاموشی
نہ جانے منتظر کس کی ہے اک نادان سی لڑکیکوئی آہٹ جو سنتی ہے دریچہ کھول دیتی ہے
نہیں سنتی کسی کی اپنے آگےسمجھتی کم ہے سمجھاتی بہت ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books