aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شرمندہ"
شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم ملے تمہیںتم سر بہ سر خوشی تھے مگر غم ملے تمہیں
جیت کے بھی وہ شرمندہ ہے ہار کے بھی ہم نازاںکم سے کم وہ دل ہی دل میں یہ مانا تو ہوگا
زندگی ہم ترے داغوں سے رہے شرمندہاور تو ہے کہ سدا آئینہ خانے مانگے
خود پشیمان ہوئے نے اسے شرمندہ کیاعشق کی وضع کو کیا خوب نبھایا ہم نے
شرمندہ ترے رخ سے ہے رخسار پری کاچلتا نہیں کچھ آگے ترے کبک دری کا
اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیںخود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ
جو رکھے چارہ گر کافور دونی آگ لگ جائےکہیں یہ زخم دل شرمندہ مرہم بھی ہوتے ہیں
حاصل کر کے تجھ کو اب شرمندہ سا ہوںتھا اک وقت کہ سچ مچ تیرے قابل تھا میں
ہم بے قصور لوگ بھی دلچسپ لوگ ہیںشرمندہ ہو رہے ہیں خطا کے بغیر بھی
جب وہ آئے تو میں خوش بھی ہوا شرمندہ بھیمیری تقدیر تھی ایسی مرا گھر ایسا تھا
خطا کے بعد عجب کشمکش رہی شاہدؔخطا سے میں رہا شرمندہ اور خطا مجھ سے
خدا بھی ان کو نہ بخشے تو لطف آ جائےجو اپنے آپ سے شرمندہ ہوں خطا کر کے
جو منتظر نہ ملا وہ تو ہم ہیں شرمندہکہ ہم نے دیر لگا دی پلٹ کے آنے میں
خود سے شرمندہ مجھے ہونا پڑاآئنہ جب میرا ثانی دے گیا
حد سے فراغؔ آگے جا نکلے دونوں انا کی راہوں پرصرف پشیماں میں ہی نہیں ہوں کچھ شرمندہ تو بھی ہے
اے خاک وطن تجھ سے میں شرمندہ بہت ہوںمہنگائی کے موسم میں یہ تیوہار پڑا ہے
اس نقش مستقل پہ ہے شرمندہ آئنہتصویر ان کی دل پہ اتاری ہے اس طرح
ہوا ہوں عشق کی غارتگری سے شرمندہسواے حسرت تعمیر گھر میں خاک نہیں
ہوا میں اپنی تہی دامنی سے شرمندہکسی کی آنکھوں میں تھے یہ بڑے بڑے آنسو
یہ نوبت کل جو آنی ہے تو شرمندہ نہیں ہوں گےمراسم احتیاطاً توڑ دینا چاہتے ہیں ہم
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books