aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "صائب"
تو نہیں تو زندگی آزار ہے تیرے بغیرزندگی زندہ دلی پر بار ہے تیرے بغیر
صائبؔ گلے کا ہار ہوئی اب کے مفلسیکچھ کم نہیں خزان الم سے بہار عید
الفاظ گفتگو کے لیے اب نہیں رہےمحسوس ہو رہا ہے مرے لب نہیں رہے
پھر سے تیرا خیال آیا ہےدرد میں اک ابال آیا ہے
کس کو صائبؔ فراغ حاصل ہےمیں کہاں موسم بہار کہاں
احباب سے اے ہوش عیادت کا گلا کیاتحصیل پہ تم آئے نہ صائب کی دکاں تک
جان اس دل کی بچانے کے لیےیاد آ بس یاد آنے کے لیے
چھوڑ آیا تھا جو میں پچھلے جنم میں صائبؔذہن میں آج ان ارمانوں کا لشکر جاگا
کیا جانے صائبؔ آج یہ دوران عرض شوقکیوں دفعتاً وہ چہرۂ خنداں بدل گیا
کشتیٔ زیست ہے گرداب بلا میں صائبؔآج کل نام خدا ورد زباں رہتا ہے
چل رہا ہے جو یہاں تو بڑے پندار کے ساتھسر نہ آ جائے زمیں پر کہیں دستار کے ساتھ
کچھ عجب رنگ سے دیکھا ہے کسی نے صائبؔرنگ اک چہرے پہ آج آتا ہے اک جاتا ہے
تمہارے ظلم کی میعاد گھٹ بھی سکتی ہےیہ میرے پاؤں کی زنجیر کٹ بھی سکتی ہے
نہ بڑھتی بات محبت میں اس قدر صائبؔجو اس نے اپنوں میں بیگانہ کہہ دیا ہوتا
بات ساحل کی رکھے ٹوٹا شکارا دیکھ لےپاس تو مجھدھار ہے کیوں کر کنارا دیکھ لے
یہ کیسا الٹا زمانہ ہے ان دنوں صائبؔکہ آسماں کے زمیں سر ہے آسماں چپ ہے
خدایا زخموں میں شدت درد اور بھی کچھ شدید کر دےپھر اس کے بعد ان تمام زخموں سے اک سخن تو کشید کر دے
مجال دید ہے صائبؔ نہ تاب نطق مجھےکسی کے سامنے تصویر کی مثال ہوں میں
خدا کی شان ہے صائبؔ سب ایک ہیں لیکنکسی بشر سے کہیں صورت بشر نہ ملی
دیکھ کر ان کی نوازش بے کراںآج صائبؔ عرض کی ہمت ہوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books