aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عصر_رواں"
جب سخن کرنے لگوں گا میں تجھے عصر رواںاستعارہ کوئی انجیل سے ہوگا کہ نہیں
ہر فرد آج ٹوٹتے لمحوں کے شور میںعصر رواں کی جاگتی آنکھوں کا خواب ہے
یوں جیسے کہ ہر عصر رواں کے متوازیموسم کی ہر اک شق کے مماثل سے بہت دور
میں بگولوں کے درمیاں شاہدؔدشت عصر رواں میں رہتا ہوں
ہمارے گرہن کو سورج لگانا کب تھا ممکنبہت ڈھونڈا مگر عصر رواں میں دن نہیں تھا
چلو یہ مان لیا اک مہک ہوں ماضی کیمگر یہ ہے کہ میں عصر رواں میں رہتا ہوں
ایک بوڑھے نے کیا عصر رواں پہ تبصرہیہ زمانہ آدمی کا ہے کہ زور و زر کا ہے
سب نے سنی ہے جس میں عصر رواں کی دھڑکنمنظورؔ ہم نے ایسا ساز غزل دیا ہے
عصر رواں کے لوگ ہیں آوارگی پسندفتنہ بھی حرص و آز کا خضر زمن میں ہے
میری نگاہ میں بھی خواب تیری نگاہ میں خوابایک ہی دھن بسی ہوئی عصر رواں کے سر میں تھی
سینوں میں لے کے ولولۂ زندگی کی آگعصر رواں سے بر سر پیکار کون ہیں
اور ہم سے کیا تقاضہ ہے ترا عصر رواںجان و تن کا نام ہے بس ہڈیوں پر کھال بھر
دشت ہر فکر سے میں عصر رواں کا انساںہو کے خود اپنی ذہانت کا شکار آتا ہوں
میرے سینے میں دھڑکتا ہے دل عصر رواںاس زمانے کا مفسر ہوں نمائندہ ہوں میں
فرصت طلب مسائل عصر رواں بھی تھےلیکن ترے خیال سے فرصت ہی کب ملی
آج دل پر تپش عصر رواں طاری ہےآج اس شوخ کی آنچل کی ہوا یاد نہیں
گرفت عصر رواں اس قدر تو مہلت دےکہ مٹ رہی ہے جو دنیا اسے میں دیکھ تو لوں
اشک آنکھوں میں ہوں اور روؤں نہیںمعجزہ کہئے اسے افسوں نہیں
جب کبھی قافلۂ ابر رواں ہوتا ہےشاخ در شاخ اک احساس جواں ہوتا ہے
اگر روؤں تو میری آنکھ اکثر نم نہیں ہوتیاگر ہنسنے لگوں پھر بھی اداسی کم نہیں ہوتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books