aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فائدے"
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
بہت سے فائدے ہیں مصلحت میںمگر دل کی تو یہ مرضی نہیں ہے
وہ وقت پر ملے نہ ملے فائدے میں ہوںوہ یوں کہ انتظار کا مطلب نہیں پتا
کچھ فائدے بھی ہوتے ہیں اجڑے مکان کےالفاظ اس میں گونجتے ہیں رفتگان کے
عشق میں بس فائدے اچھے نہیں ہوتے جنابعشق میں تھوڑا بہت نقصان ہونا چاہئے
فائدے خودکشی کے سمجھا کراس نے تحفے میں رسیاں دیں ہیں
اس نے تو احساس کے بدلے میں سب کچھ دے دیافائدے نقصان کا بیوپار چھوٹا پڑ گیا
تم خسارہ سمجھ رہے ہو جسےمیں اسی فائدے میں حاضر ہوں
عشق ہے جانم تجارت یہ نہیںفائدے کا کیوں خیال آنے لگے
کھول کر بیٹھا ہوں میں اب بھی محبت کی دکاننفرتوں کے فائدے کی صنعتوں کے باوجود
صبر کے فائدے بہت ہیں ولےدل ہی بس میں نہ ہو تو کیا کیجے
مگر یہ کیا کہ پرندے شجر سے گر جائیںاگرچہ ہوتے ہیں کچھ فائدے ہوا کے بھی
تاکہ اس زندگی کو ڈر نہ لگےموت کے فائدے گناتا ہوں
جشن میں نے بھی منایا تھا شجر کٹنے کااس نے وہ فائدے گنوائے مجھے آری کے
رات رکھی ہے اس نے دن کے بعدآپ کو فائدے میں رکھا ہے
تمہارے فائدے نقصان کا ہی ذکر نہ ہوکسی کی بات جو کاٹو تو سوچ کر کاٹو
جب بھی ڈرتی ہے زندگی تو اسےموت کے فائدے گناتا ہوں
اک قدم ہی تو بڑھایا ہے ہماری جانبآپ کو فائدے نقصان نظر آنے لگے
فائدے فائدے کے چکر میںکچھ بھی تو فائدہ نہیں ہوتا
میرا نقصان ہے سراسر دیکھاور ترے فائدے کی باتیں ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books