aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قطع"
قطع کیجے نہ تعلق ہم سےکچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی
ہو چکا قطع تعلق تو جفائیں کیوں ہوںجن کو مطلب نہیں رہتا وہ ستاتے بھی نہیں
سنا دیں عصمت مریم کا قصہپر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم
یہ ضد کہ آج نہ آوے اور آئے بن نہ رہےقضا سے شکوہ ہمیں کس قدر ہے کیا کہئے
احباب مجھ سے قطع تعلق کریں جگرؔاب آفتاب زیست لب بام آ گیا
دیکھا جاتا ہے یہاں حوصلۂ قطع سفرنفس چند کی مہلت نہیں دیکھی جاتی
ہزار انکار یا قطع تعلق اس سے کر ناصحمگر ہر پھر کے ہونٹوں پر اسی کا نام آئے گا
ہے قطع رہ عشق میں اے ذوقؔ ادب شرطجوں شمع تو اب سر ہی کے بل جائے تو اچھا
ہو قطع نخل الفت اگر پھر بھی سبز ہوکیا ہو جو پھینکے جڑ ہی سے اس کو اکھیڑ تو
کل قطع تعلق کر لینا اس وقت تو دنیا میری ہےیہ رات کی قسمیں جھوٹی ہیں یہ رات کی نیت ٹھیک نہیں
رہی نفرت ہمیشہ داغ عریانی کو پھائے سےہوا جب قطع جامہ پر ہمارے پیرہن بگڑا
بہ سعی غیر ہے قطع لباس خانہ ویرانیکہ ناز جادۂ رہ رشتۂ دامان صحرا ہے
رفتار عمر قطع رہ اضطراب ہےاس سال کے حساب کو برق آفتاب ہے
اس طرح قطع تعلق نہ کرواس طرح اور بھی چرچا ہوگا
وصل تب ہو ادھر جب ایدھر سےپہلے قطع و برید کر لیجے
وحشت نے ہم کو جامۂ خاکی پہنا دیااے عقل اب یہ کاہے کی قطع و برید ہے
قطع کر کے بھی تعلق وہ کہاں چین سے ہےاس کے اسباب و دلائل بھی گناتا ہے مجھے
قطع مقراض خموشی سے زباں کو کیجئےقفل دے کر گنج پر مفتاح توڑا چاہئے
ہے قطع تعلق سے دل خوش بھی بہت اپنااک حد ہی بنا لینا کب ہم کو پسند آیا
اہل دنیا سے تعلق قطع ہوتا ہی نہیںبھول جانے پر بھی صورت آشنا رہتا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books