aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مالی"
یہ پھول چمن میں کیسا کھلا مالی کی نظر میں پیار نہیںہنستے ہوئے کیا کیا دیکھ لیا اب بہتے ہیں آنسو بہنے دو
چمن جو محبت کا سوکھا پڑا ہےیہ وہ باغ ہے جس کا مالی نہیں ہے
مالی نے آج کتنی دعائیں وصول کیںکچھ پھول اک فقیر کی جھولی میں ڈال کر
ہم پہ کر دھیان ارے چاند کو تکنے والےچاند کے پاس تو مہلت ہے سحر ہونے تک
میں نے پوچھا تھا سبب پیڑ کے گر جانے کااٹھ کے مالی نے کہا اس کی قلم باقی ہے
کس طرح حسن زباں کی ہو ترقی وحشتؔمیں اگر خدمت اردوئے معلیٰ نہ کروں
باغ کے مالی میرے غنچے غیروں نے پامال کئےپھر بھی تیری پھلواری کو مہکائے گا ٹھنڈا ہاتھ
زخم پتہ پتہ ہے درد ڈالی ڈالی ہےاے مرے چمن آخر کون تیرا مالی ہے
تو کیا یہ پھول خود ہی کھل گیا تھاجو کہتا ہے کوئی مالی نہیں ہے
یوں گلشن ہستی کی مالی نے بنا ڈالیپھولوں سے جدا کلیاں کلیوں سے جدا ڈالی
یہ فرش ترے رقص سے جو گونج رہا ہےہے عرش معلی مری عالی نظری کا
ہم تو صیاد ہیں ہمارے لئےتو ہی گلشن ہے تو ہی مالی ہے
نعلین مبارک کا ہوا فخر جو حاصلبس جھوم گیا عرش معلیٰ شب معراج
جن کو تھا پھول توڑنا وہ توڑ لیے گئےمالی لگا ہی رہ گیا بس دیکھ بھال میں
صیاد سے گل کرتے رہے جان کا سودامالی نے لہو کا کوئی دریا نہیں دیکھا
سایہ تھا ہی نہیں مالی کا چمن کے سر پررنگ پھولوں کا یتیمی میں نکھرتا کیسے
تم مٹی ہو مٹی کو حقارت سے نہ دیکھواے عرش معلی سے اتارے ہوئے لوگو
جس نے مسلا پھولوں کوباغوں کا اب مالی ہے
مالی کی قسمت بھی کیسی قسمت ہےغیروں کے پیڑوں کو سینچا کرتا ہے
اس چمن کا عجیب مالی ہےجس نے ہر شاخ کاٹ ڈالی ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books