aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مخمل"
انیسؔ مخمل و دیبا سے کیا فقیروں کواسی زمین کو ہم فرش خواب سمجھے ہیں
اس کے لمس کو باغ کا باغ ترستا ہےوہ شاداب ہے یا مخمل ہے کیا لکھوں
ہائے وہ آنکھیں ٹاٹ کو تکتے ہی بجھ گئیںہائے وہ دل کہ جانب مخمل نہیں گیا
ملائم پیٹ مخمل سا کلی سی ناف کی صورتاٹھا سینہ صفا پیڑو عجب جوبن کی ناری ہے
اب تو شبنم کا ہر اک موتی ہے کنکر کی طرحہاں اسی گلشن پہ چھایا تھا کبھی مخمل کا رنگ
گورا وہ گلا نازک اور پیٹ ملائی ساسینے کی صفائی بھی ایسی گویا مخمل ہے
روشن ہے پر چاند سا ماتھا تیرا اورگیسو تیرے مانو مخمل کے دھاگے
چین ہرگز نہیں مخمل کے اسے تکیے پراس پری کے لیے ہو حور کے پر کا تکیہ
جس کا من دھنوان ہے اس کےتن کا ٹاٹ بھی مخمل بابا
تجھے چھونا نرالا تجربہ تھاوہ جھوٹا ہے جو مخمل لکھ رہا ہے
مخمل سی بچھا دیں گے قدموں کے تلے ساحلدریا ابل آئیں گے صد موج گہر لے کر
دکھ نہ پاوے کہیں وہ نازنیں گردن پیارےتکیہ زنہار سر بالش مخمل نہ کرو
بدرؔ تمہیں کیا حال سنائیں اتنا ہی بس کافی ہےتنہائی میں کٹ جاتی ہے جیسے تیسے مخمل شام
سعدؔ ڈرتا ہوں اگر میں تو بس اک خواہش سےوہ جو کر دے نہ برہنہ تجھے مخمل کے لئے
مری پلک پہ ہے احساس جیسے مخمل ساتمہارا خواب اسے چھو کے چل دیا ہوگا
غم اپنی جاگیر حنیفؔعشق پرایا مخمل لکھ
فرش مخمل پہ کبھی نیند نہ آئی مجھ کواتنی راس آئی مرے گھر کی چٹائی مجھ کو
نرم ریشم سی ملائم کسی مخمل کی طرحسرد راتوں میں تری یاد ہے کمبل کی طرح
تیغ قاتل پر اپنا خوں جم کرمخمل سرخ کا غلاف ہوا
نہیں خستہ حالی پہ نا مطمئن ہمیہی ٹاٹ مخمل یہی ٹاٹ ریشم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books