aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مشکلات"
یہ مشکلات بھی اب میرے ساتھ رہتی ہیںیہ جانتی ہیں کہ مشکل کشا ہے میرے ساتھ
آساں پسندیوں سے اجازت طلب کرورستہ بھرا ہوا ہے عدمؔ مشکلات سے
لپٹ کے سوئے جو اس گل بدن کے ساتھ نظیرؔتمام ہو گئیں حل مشکلات کوٹھے پر
آپ اپنی تلاش ہے مجھ کوہوں عجب مشکلات میں تنہا
ہو چکی ہیں مشکلات راہ سب پر آشکاراب جو میرے ساتھ ہے اپنی خوشی کے ساتھ
یہ عشق میں نے چھپا کر کیا تھا سو اس کیبیان کیسے کروں مشکلات لوگوں میں
تم نے جن مشکلوں میں چھوڑا تھامیں انہیں مشکلات میں گم ہوں
وہ بڑی مشکلوں سے آئی تھیتم نہ آئے تو رات روٹھ گئی
کسی کسی پہ ہی کھلتے ہیں پیچ و خم میرےمیں اتنا سہل نہیں میری مشکلات سمجھ
عشق ہی وجہ مشکلات نہیںیوں بھی غم سے کہیں نجات نہیں
عالم کی مشکلات کو آساں بنائیےاب درد دل کو مایۂ ایماں بنائیے
مشکلات راہ کو ہمت سے آساں کیجئےطے فنا کی منزلیں افتان و خیزاں کیجئے
جنہیں کبھی کسی مشکل کا سامنا نہ ہووہ مشکلات کے چکر میں عشق کرتے ہیں
یہ مشکلات بھی اکتا گئیں ہیں اب مجھ سےہو آسماں بھی تو وہ کتنی مرتبہ ٹوٹے
تشنہؔ تو مشکلات سے ہمت نہ ہارنابے شک خدائے پاک بڑا مہربان ہے
مسئلے آئے ہر گھڑی درپیشحل ہوئیں مشکلات مٹھی بھر
ہم نے تو مشکلات میں منزل تلاش کیاک وہ ہے جو کہ ہم کو گرانے میں رہ گئے
کچھ مشکلات راہ وفا کی خبر بھی ہےچلنے کا میرے ساتھ ارادہ نہ کیجئے
عشق میں ہر قدم ہے اک منزلراہ الفت کی مشکلات نہ پوچھ
یہ مشکلات اسی راہ میں نہ آنی تھیںمیں جو بھی راستہ چنتا اسی میں روڑا تھا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books