aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "معبود"
تکلف بر طرف تم کیسے معبود محبت ہوکہ اک دیوانہ تم سے ہوش میں لایا نہیں جاتا
دل کے معبود جبینوں کے خدائی سے الگایسے عالم میں عبادت نہیں ہوگی ہم سے
بکھر جائیں گے ہم کیا جب تماشا ختم ہوگامرے معبود آخر کب تماشا ختم ہوگا
صورت پذیر ہم بن ہرگز نہیں وے مانےاہل نظر ہمیں کو معبود جانتے ہیں
نہ تھا کوئی معبود پر رفتہ رفتہخود اپنا ہی معبود بنتا گیا دل
بچوں کی طرح یہ لفظ میرےمعبود انہیں بولنا سکھا دے
جہاں معبود ٹھہرایا گیا ہوںوہیں سولی پہ لٹکایا گیا ہوں
مرا معبود تو عشق بتاں سے لاکھ افضل تھامجھے کس سے لگانا تھا میں دل کس سے لگا بیٹھا
ذکر معبود ہی تسکین کا ساماں ہوگاذکر دنیا میں تو راحت نہیں ملنے والی
حاصل نہ ہوا مجھ کو وہ مہتاب تو معبودکیا فرق ترے ثابت و سیار میں آیا
سجدے ہوتے ہیں کسے او غافلکون معبود ہے کیا ہونا ہے
ہر طرف زر کی پرستش ہے یہاںسنتے آئے تھے خدا معبود ہے
زہے مدارج و عرفان و لطف بزم شہودہمیں ہیں عبد ہمیں عبدیت ہمیں معبود
اکیلا میں نہیں مصرعوں کا مالک و معبودلغت نویس بھی لفظوں سے داد چاہتے ہیں
معبود میرے میرا مقدر تو دیکھ لےخود پر جو اختیار تھا وہ بھی نہیں رہا
زباں اظہار لہجہ بھول جاؤںمرے معبود کیا کیا بھول جاؤں
شرمندگی کے اشک بہاؤ کچھ اس طرحمعبود کے کرم کی عطا بولنے لگے
آنکھ جب بند ہوئی کھل گیا راز قدرتشان معبود اندھیرے میں اجالا دیکھا
خدا معبود ہے مطلق بندا موجود ہے مطلقیو دونوں مطلق برحق سمجھ ہر یک کا مشکل ہے
اک خوں اور گوشت کے انساں کا معبود تری جنت کی قسمحوروں سے چرانا آنکھ آساں اصنام سے بچنا مشکل ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books