aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "معیار"
چارہ سازوں سے الگ ہے مرا معیار کہ میںزخم کھاؤں گا تو کچھ اور سنور جاؤں گا
مے کدہ ظرف کے معیار کا پیمانہ ہےخالی شیشوں کی طرح لوگ اچھلتے کیوں ہیں
کون جانے کہ نئے سال میں تو کس کو پڑھےتیرا معیار بدلتا ہے نصابوں کی طرح
اپنے معیار تک نہ پہنچا میںمجھ کو خود پر بڑا بھروسہ تھا
خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھاجو چھوڑ گیا اس کو پلٹ کر نہیں دیکھا
اس قدر پیار ہے انساں کی خطاؤں سے مجھےکہ فرشتہ مرا معیار نہیں ہو سکتا
معیار سے سوا یہاں رفتار چاہیےجوادؔ اس کو آخری اوور نہ دیجیو
عشق کی راہ کے معیار الگ ہوتے ہیںاک جدا زائچۂ نفع و ضرر بنتا ہے
ایک تہذیب ہے دوستی کی ایک معیار ہے دشمنی کادوستوں نے مروت نہ سیکھی دشمنوں کو عداوت تو آئے
اس قدر آساں نہ ہوگی ہر کسی سے دوستیآشنائی میں ترا معیار بن جائیں گے ہم
یہی لہجہ تھا کہ معیار سخن ٹھہرا تھااب اسی لہجۂ بے باک سے خوف آتا ہے
ہر ایک شہر کا معیار مختلف دیکھاکہیں پہ سر کہیں پگڑی کا احترام ہوا
فن جو نادار تک نہیں پہنچاابھی معیار تک نہیں پہنچا
چاہ کا معیار اونچا چاہئےجو نہ چاہیں ان کو چاہا چاہئے
یہ کم تو نہیں تو مرا معیار نظر ہےاے دوست مرے واسطے کچھ اور نہ بن تو
سامنے والے کو ہلکا جان کر بھاری ہیں آپآپ کا معیار دیکھا کتنے معیاری ہیں آپ
عشق معیار وفا کو نہیں کرتا نیلامورنہ ادراک نے دکھلائے تھے رستے کیا کیا
پوری نہ ادھوری ہوں نہ کم تر ہوں نہ برترانسان ہوں انسان کے معیار میں دیکھیں
دانشؔ یہ حقیقت ہے بھلے مانو نہ مانواخلاص کا طے کرتے ہیں معیار منافق
جب حجابوں میں پنہاں تھا حسن بتاں بت پرستی کا بھی ایک معیار تھااب تو ہر موڑ پر بت ہی بت جلوہ گر اب کہاں تک بتوں کو خدا مانیے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books