aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "منحرف"
ہوں منحرف نہ کیوں رہ و رسم ثواب سےٹیڑھا لگا ہے قط قلم سرنوشت کو
کیا خبر تھی منحرف اہل جہاں ہو جائیں گےہوتے ہوتے مہرباں نا مہرباں ہو جائیں گے
منحرف مجھ سے اک زمانہ ہےبدنصیبی کا کیا ٹھکانہ ہے
اب روح اعتراف بدن سے ہے منحرفاک یہ بھی سنگ میل مرے راستے میں تھا
روایت سے بھلا کب منحرف ہیںان آنکھوں میں مگر جدت ملے گی
میں منحرف تھا جس سے حرف انحراف کی طرحکھلا وہ دھیرے دھیرے بوئے انکشاف کی طرح
میری آواز منحرف نہ ہوئیوقت کا فیصلہ بدلتا رہا
منحرف ہوتا گیا ہر شخص اپنی راہ سےکوئی ٹھہرا ہی نہیں اس کی صدا کے سامنے
یہ مت سمجھ کہ کوئی تجھ سے منحرف ہی نہیںابھی ہم اہل جنوں لب کشا نہیں ہوئے ہیں
وہ طلب کر رہے ہیں وفاداریاںمنحرف جو اٹھا کر حلف ہو گئے
بجائے گل مجھے تحفہ دیا ببولوں کامیں منحرف تو نہیں تھا ترے اصولوں کا
مرے عزیز ہی جب میرے منحرف نکلےہوئی خلاف خدائی تو رونا دھونا کیا
منحرف تاریکیوں کے ساز پرکوئی روشن گیت گانا جرم ہے
منحرف ہم دیکھتے ہیں کچھ نگاہ تیز تیزکس رگ جاں سے ہوا ہے یہ سر نشتر خراب
ہوا نہیں ہے ابھی منحرف زبان سے وہستارے توڑ کے لائے گا آسمان سے وہ
اسی لیے میں روایت سے منحرف نہ ہواکہ چھوڑ دے نہ مجھے میرا خاندان کہیں
باپ سے بچے اے محسنؔ منحرف ہونے لگےتربیت اور علم کے فقدان کا انجام ہے
جانے کس نے ہم کو سورج سے کیا تھا منحرفجانے کس نے دھوپ میں وہ آئنے چمکائے تھے
مجھ کو ناکردہ گنہ کا معترف ہونا پڑارسم ایسی تھی کہ خود سے منحرف ہونا پڑا
منحرف ہو کے اس کی چاہت سےخود کو مرتد بنا رہا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books