aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "منہ سے پھوٹو"
کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالبؔشرم تم کو مگر نہیں آتی
منہ سے ہم اپنے برا تو نہیں کہتے کہ فراقؔہے ترا دوست مگر آدمی اچھا بھی نہیں
کیوں جی کیوں غیر کی باتوں کا تو دیتے ہو جوابہم جو کچھ پوچھیں تو منہ سے نہیں پھوٹا جاتا
کاش اب برقعہ منہ سے اٹھا دے ورنہ پھر کیا حاصل ہےآنکھ مندے پر ان نے گو دیدار کو اپنے عام کیا
کس منہ سے کہہ رہے ہو ہمیں کچھ غرض نہیںکس منہ سے تم نے وعدہ کیا تھا نباہ کا
کوٹھوں کوٹھوں چڑھتی ہےمنہ سے جب بھی نکلے بات
کیا قیامت صہیبؔ آ پہنچیتیرے منہ سے ثواب کی باتیں
منہ سے جو کچھ بولو بھیاپہلے اس کو تولو بھیا
میرے لئے پتھر کی لکیرکانپ کے منہ سے نکلی بات
منہ سے جو ملائیے کسی کوکیوں داغ لگائیے کسی کو
لگتی ہیں گالیاں بھی ترے منہ سے کیا بھلیقربان تیرے پھر مجھے کہہ لے اسی طرح
ذکر جنت کا منہ سے واعظ کےحور سے اجتناب لائے گا
دوست ہیں بے وفا مگر عابدؔمنہ سے ایسا کہا نہیں کرتے
واہ کیا منہ سے پھول جھڑتے ہیںکتنی پیاری تمہاری گالی ہے
ایسا خاموش بھی نہیں لگتااور کچھ منہ سے بولتا بھی نہیں
پردہ مت منہ سے اٹھانا یکبارمجھ میں اوسان نہیں رہنے کا
میری تسکیں نہ ہوگی ساغر سےمنہ سے میرے لگا سبو ساقی
بات پوری ابھی نہیں نکلیمنہ سے تم لے اڑے مرا مطلب
بوسے کا کیا سوال لیکناس منہ سے جواب کچھ نہ نکلا
آستیں میں چھپائے ہیں خنجرمنہ سے وہ رام رام کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books