aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نصف"
ہے نصف شب وہ دیوانہ ابھی تک گھر نہیں آیاکسی سے چاندنی راتوں کا قصہ چھڑ گیا ہوگا
اس کی زباں میں اتنا اثر ہے کہ نصف شبوہ روشنی کی بات کرے اور دیا جلے
پڑھتا نماز میں بھی ہوں پر اتفاق سےاٹھتا ہوں نصف رات کو دل کی صدا کے ساتھ
وہ جس کے نصف نے پاگل کیا ہے دنیا کومیں سوچتا ہوں حقیقت میں سارا کیا ہوگا
ابھی تو نصف شب ہے انتظار صبح نو کیسادل بیدار ہم کچھ دیر سو لیتے تو اچھا تھا
طلوع صبح کی افواہ اتنی عام ہوئیکہ نصف شب کو گھروں کے دیے بجھائے گئے
مال چوری کا جو تقسیم کیا چوروں نےنصف تو بٹ گیا بستی کے نگہبانوں میں
اسی باعث میں اپنا نصف رکھتا ہوں اندھیرے میںمرے اطراف بھی سورج کوئی گردش میں رہتا ہے
اک نظر نصف نظر شوخ نے ڈالی دل پراور اس دشت کو پیرایۂ گلزار دیا
نصف سے دیکھ ذرا کم نہ زیادہ آدھابانٹ لیتے ہیں محبت تجھے آدھا آدھا
کہاں ہیں مصر کے بازار والےدلوں کی نصف قیمت ہو گئی ہے
یہ جانتا ہوں کہ ہے نصف شب مگر ساقیذرا سی چاہیئے اک مرد پارسا کے لیے
ابھی تک نصف شب کو چاندنی گاتی ہے جھرنوں میںنہیں بدلی شباب منتظر کی یادگار اب تک
تو پھر یہ کون ہے نصف النہار کے ہنگامقیام و رقص کی حالت میں شام کرتا ہوا
نصف نہار پہ یوں لگتا ہے سورج بھیوقت کی آب و تاب میں الجھا بیٹھا ہے
ابھی نہ سایۂ دیوار کی تلاش کروابھی تو شدت نصف النہار باقی ہے
نصف آنکھیں کھول کر ہی اس نے دیکھا تھا مجھےچلنے پھرنے کی سکت مفلوج تن میں آ گئی
نامہ برائے نصف ملاقات بھول جاؤتکمیل کار خیر کو آ کر ملا کرو
نصف صد سال سے بھی زیادہ ہوئی عمر تماماور کس دن کے لئے ان کی مسیحائی ہے
پچھم دیس کے فرزانوں نے نصف جہاں سے شہر بسائےان میں پیر بزرگ ارسطو بیٹھا رہتا تنہا تنہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books