aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پانا"
تجھ کو جب تنہا کبھی پانا تو از راہ لحاظحال دل باتوں ہی باتوں میں جتانا یاد ہے
بہت بے باک آنکھوں میں تعلق ٹک نہیں پاتامحبت میں کشش رکھنے کو شرمانا ضروری ہے
بھلا پانا بہت مشکل ہے سب کچھ یاد رہتا ہےمحبت کرنے والا اس لیے برباد رہتا ہے
کھونے اور پانے کا جیون نام رکھا ہے ہر کوئی جانےاس کا بھید کوئی نہ دیکھا کیا پانا کیا کھونا ہوگا
کبھی پا کے تجھ کو کھونا کبھی کھو کے تجھ کو پانایہ جنم جنم کا رشتہ ترے میرے درمیاں ہے
آدھا دانا آدھا پاگل نئیں نئیں نئیںاس کو پانا ہے تو پورا پاگل بن
پتھر کے جگر والو غم میں وہ روانی ہےخود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے
اتنا مشکل نہیں تجھے پانااک گھڑی چاہیئے ہے فرصت کی
چمن میں ''پھول نہ توڑیں'' لکھا تھا سو ہم نےگلاب زادی کو پہنا دی تتلیوں کی لڑی
محبت کا ہر بھید پانا بھی ہےمگر اپنا دامن بچانا بھی ہے
اسی کی طرح مجھے سارا زمانا چاہےوہ مرا ہونے سے زیادہ مجھے پانا چاہے
ہم نے کردار کو کپڑوں کی طرح پہنا ہےتم نے کپڑوں ہی کو کردار سمجھ رکھا ہے
مٹی سے بیل بوٹے کیا خوش نما اگائےپہنا کے سبز خلعت ان کو جواں بنایا
جسم شعلہ ہے جبھی جامۂ سادہ پہنامیرے سورج نے بھی بادل کا لبادہ پہنا
دل آباد کا برباد بھی ہونا ضروری ہےجسے پانا ضروری ہے اسے کھونا ضروری ہے
فرصت غموں سے پانا اگر ہے تو آؤ نورؔسب کو کریں سلام چلو میکدے چلیں
یہ جسم کیا ہے کوئی پیرہن ادھار کا ہےیہیں سنبھال کے پہنا یہیں اتار چلے
پیار کی ہر اک رسم کہ جو متروک تھی میں نے جاری کیعشق لبادہ تن پر پہنا اور محبت طاری کی
فسانہ اب کوئی انجام پانا چاہتا ہےتعلق ٹوٹنے کو اک بہانہ چاہتا ہے
اب ترا کام ہے بس اہل وفا کا پانااب ترا نام ہے بس عشق کے غم خانوں میں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books