aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پتنگا"
شمع جس کی آبرو پر جان دے دے جھوم کروہ پتنگا جل تو جاتا ہے فنا ہوتا نہیں
اک پتنگا اجرت تھیچھپکلی کی جنبش کی
جو پتنگا لو پہ فدا ہوا تو تڑپ کے شمع نے یہ کہااسے میرے درد سے کیا غرض یہ تو روشنی کا غلام ہے
پتنگا شمع پہ مرتا ہے کیا برائی ہےاسے کسی نے بھی روکا ہے جس کی آئی ہے
شمع بھی مضطرب ہے پتنگا بھی مضطربپہنچے ہیں سوز غم کے شرارے کہاں کہاں
پھیل گئی ہے پیار کی خوشبوکوئی پتنگا جلتا ہوگا
ہے یہ آدمی پتنگا اسی شمع آرزو کاکبھی آرزو حقیقت کبھی آرزو فسانہ
پتنگا ایک پاگل ہو گیا ہے روشنی میںفرشتوں کی اڑانوں تک پہنچنا چاہتا ہے
دیکھ کر شاہیں کو پنجرے میں پتنگا کچھ کہےجانتا وہ بھی ہے کس میں قوت پرواز ہے
ہوئی شمع حسن روشن تو میں بن گیا پتنگاتری بندگی تھی سونی مری زندگی سے پہلے
آگ سے کھیلنے کو پتنگا بڑھاحیثیت دیکھیے حوصلا دیکھیے
کہے کون اسے پتنگا جو ہے شعلے پر دھواں ساتجھے لے اڑے ہیں کتنا ترے پر ذرا ذرا سے
فروزاں کرکے دیکھے شمع دل کوپتنگا پیکر انوار بھی ہے
ایک ہی آگ میں جلتے ہیں یہاں ہم دونوںمرا کردار پتنگا ترا کردار چراغ
مرے بغیر ترا ذکر نامکمل ہےدئے کی لو پہ پتنگا بہت ضروری ہے
دوزخ پہ کیوں نہ ہو دل بیمارؔ طعنہ زنآتش سے عشق کی ہے پتنگا یہاں گرا
میں تجھ کو مگر جان گیا شمع تمناسمجھی تھی کہ جل جائے گا شاعر ہے پتنگا
اپنی روداد یوں بیاں ہو جائےاک پتنگا جلے دھواں ہو جائے
آسماں اک دن پتنگا ہو سر شمع زمیںموم کر اپنے لہو کو جل اذیت سے نہ ڈر
اس کے کوچے کی طرف تھا شب جو دنگا آگ کاآہ سے کس کی پڑا تھا واں پتنگا آگ کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books