aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پرسش"
پھر پرسش جراحت دل کو چلا ہے عشقسامان صدہزار نمکداں کیے ہوئے
اہل محفل پہ کب احوال کھلا ہے اپنامیں بھی خاموش رہا اس نے بھی پرسش نہیں کی
پرسش حال کو تم آؤ گے اس وقت مجھےلب ہلانے کی بھی طاقت ہو ضروری تو نہیں
حال یہ ہے کہ خواہش پرسش حال بھی نہیںاس کا خیال بھی نہیں اپنا خیال بھی نہیں
تھا اور کون پوچھنے والا مریض کاتم آ گئے تو پرسش حالات ہو گئی
وہ پرسش غم کو آئے ہیں کچھ کہہ نہ سکوں چپ رہ نہ سکوںخاموش رہوں تو مشکل ہے کہہ دوں تو شکایت ہوتی ہے
سمجھ کے کرتے ہیں بازار میں وہ پرسش حالکہ یہ کہے کہ سر رہ گزر ہے کیا کہئے
امید پرسش غم کس سے کیجیے ناصرؔجو اپنے دل پہ گزرتی ہے کوئی کیا جانے
پھر محبت کی زمانے میں نہ پرسش ہوگیروئے گی سسکیاں لے لے کے وفا میرے بعد
اور کیا تھا اس کی پرسش کا جواباپنے ہی آنسو چھپا کر رہ گیا
پرسش طرز دلبری کیجیے کیا کہ بن کہےاس کے ہر ایک اشارہ سے نکلے ہے یہ ادا کہ یوں
غیر یوں کرتا ہے میری پرسش اس کے ہجر میںبے تکلف دوست ہو جیسے کوئی غم خوار دوست
پرسش حال کو وہ آ ہی گئےکچھ بھی ہو عشق میں تاثیر تو ہے
پرسش حال سے ہو جائیں گے پھر زخم ہرےاس سے بہتر ہے یہی میری عیادت مت کر
وہ آئے پرسش کو پھر سجائےقبائے رنگیں ادائے سادہ
آخری وقت میں وہ آئے ہیں پرسش کو مریفصل جاں سوکھ گئی اپنی تو برسات ہوئی
پرسش غم کا شکریہ کیا تجھے آگہی نہیںتیرے بغیر زندگی درد ہے زندگی نہیں
اس نے ظاہر نہ کیا اپنا پشیماں ہوناہم بھی انجان رہے ہم نے بھی پرسش نہیں کی
دم پرسش کہو گے کیا وہاں جب یاں یہ صورت ہےادا اک حرف وعدہ نازکی سے ہو نہیں سکتا
کس منہ سے شکر کیجئے اس لطف خاص کاپرسش ہے اور پاے سخن درمیاں نہیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books