aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چوری"
غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلافوہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہےڈاکا تو نہیں مارا چوری تو نہیں کی ہے
شرم بھی اک طرح کی چوری ہےوہ بدن کو چرائے بیٹھے ہیں
جاتے سال کی آخری شامیں بالک چوری کرتی ہیںآنگن آنگن آگ جلانا گلی گلی پہرا دینا
چوری کہیں کھلے نہ نسیم بہار کیخوش بو اڑا کے لائی ہے گیسوئے یار کی
نہ لٹتا دن کو تو کب رات کو یوں بے خبر سوتارہا کھٹکا نہ چوری کا دعا دیتا ہوں رہزن کو
چوری سے دو گھڑی جو نظارے ہوئے تو کیاچلمن تو بیچ میں ہے اشارے ہوئے تو کیا
چوری خدا سے جب نہیں بندوں سے کس لیےچھپنے میں کچھ مزا نہیں سب کو دکھا کے پی
تری چوری ہی سب میری نظر میںچرا کر تو نظر جاتا کہاں ہے
چوری میں دل کی وہ ہنر کر گیادیکھتے ہی آنکھوں میں گھر کر گیا
وہ بھی ساجدؔ تھا مرے جذبوں کی چوری میں شریکاس کی جانب کیوں نہیں اٹھی نگاہ شک کوئی
ہمارے خواب چوری ہو گئے ہیںہمیں راتوں کو نیند آتی نہیں ہے
مال چوری کا جو تقسیم کیا چوروں نےنصف تو بٹ گیا بستی کے نگہبانوں میں
کس قدر شوخ کر دیا مجھ کوعشق مٹھو میاں کی چوری ہے
کھلے گی زلف سے خود دل کی چوریوہ جادو کیا نہ جو سر چڑھ کے بولے
کل رات مجھ کو چوری کیا جا رہا تھا یاراور میرے جاگنے پہ مجھے رکھ دیا گیا
جتنے منہ ہیں اتنی باتیں دل کا پتہ کیا خاک چلےجس نے دل کی چوری کی ہے ایک اسی کا نام نہیں
آنکھیں نہ چراؤ دل میں رہ کرچوری نہ کرو خدا کے گھر میں
غمزے نے اس کے چوری میں دل کی ہنر کیااس خانماں خراب نے آنکھوں میں گھر کیا
چوری کی تو کچھ بات نہیں مجھ کو بتا دومیرا دل بے تاب اگر تم نے لیا ہو
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books