aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کتاب_عشق"
حیرت کتاب عشق کا پڑھنا تمام شدلیکن ہے اس کے بعد تو جینا تمام شد
کتاب عشق کے جو معتبر رسالے ہیںانہیں میں حسن کے کچھ مستند حوالے ہیں
کتاب عشق کا اک باب لکھ دیا میں نےزمیں سراب فلک خواب لکھ دیا میں نے
پھر سے کتاب عشق کی تفسیر دیکھیےیا پھر ہمارے پاؤں کی زنجیر دیکھیے
کتاب عشق کی شرح متین تک پہنچوںکبھی تو منصب اعلیٰ ترین تک پہنچوں
کتاب عشق میں سارا بیاں وصال کا ہےمیں زندہ ہجر میں ہوں اور گماں وصال کا ہے
جستہ جستہ پڑھ لیا کرنا مضامین وفاپر کتاب عشق کا ہر باب مت دیکھا کرو
کیسی دی یہ مجھے کتاب عشقپڑھتے پڑھتے بکھر گیا کوئی
ہر امتحان میں پہلا سبق تو یاد آیاکتاب عشق کہیں درمیان بھول گئے
وہی پھر یک قلم منسوخ ہوں میںکتاب عشق جاری ہو رہی ہے
کتاب عشق کی ہر داستاں میںہر اک قصہ زیاں تک کا سفر ہے
کتاب عشق کو کرتا ہوں میں جمعورق کا اب بکھر جانا ستم ہے
کاشفؔ کتاب عشق کا اجرا نہ یوں کرویوں وقت نہ گنوایا کرو واہیات میں
کتاب عشق کو چھونے کے واسطے نوریؔوضو ضروری ہے تو کیوں وضو نہیں کرتا
کتاب عشق جب بھی زندگی لکھوائے گی مجھ سےوفا کے باب میں پہلے تمہارا نام لکھوں گا
ستارے آ گئے ذکر گلاب ختم ہواکتاب عشق کا اک اور باب ختم ہوا
کتاب عشق ہیں لیکن نہ اتنی فرسودہکہ بے پڑھے ہی فقط میز پر سجاؤ ہمیں
میرے اوراق پریشاں دیکھنے والے کبھیمیں کتاب عشق تھا اور دل مرا شیرازہ تھا
مانند کہکشاں یہ مٹاتی ہے تیرگیپڑھ کر کتاب عشق کو روشن ہوا ہوں میں
عجیب تحفہ ہے اس کی طرف سے میرے لئےکتاب عشق کا جو اقتباس چھوڑ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books