aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گرم"
پھر گرم نالہ ہائے شرربار ہے نفسمدت ہوئی ہے سیر چراغاں کیے ہوئے
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
ہے خبر گرم ان کے آنے کیآج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا
جس طرح ہنس رہا ہوں میں پی پی کے گرم اشکیوں دوسرا ہنسے تو کلیجہ نکل پڑے
پھر کھلا ہے در عدالت نازگرم بازار فوجداری ہے
گرم جوشی اور اس قدر کیا باتکیا تمہیں مجھ سے کچھ شکایت ہے
چھو کے دیکھا تو گرم تھا ماتھادھوپ میں کھیلتا رہا ہے چاند
دل زود رنج نہ کر گلہ کسی گرم و سرد رقیب کارخ ناسزا تو ہے روبرو پس ناسزا کوئی اور ہے
چاند کی نبض دیکھنا اٹھ کررات کی سانس گرم لگتی ہے
گرم آنسو اور ٹھنڈی آہیں من میں کیا کیا موسم ہیںاس بگیا کے بھید نہ کھولو سیر کرو خاموش رہو
معرکہ گرم ہے بے طور سا کوئی ہر دمنہ کوئی تیغ سلامت نہ سپر ہے مجھ میں
ہے خبر گرم کہ پھرتا ہے گریزاں ناصحگفتگو آج سر کوئے بتاں ٹھہری ہے
ہنگامہ گرم کن جو دل ناصبور تھاپیدا ہر ایک نالے سے شور نشور تھا
بادل کی یہ گرج نہیں ابر بہار میںبرا رہا ہے کوئی شرابی خمار میں
عرض کیجے جوہر اندیشہ کی گرمی کہاںکچھ خیال آیا تھا وحشت کا کہ صحرا جل گیا
گرم لاشیں گریں فصیلوں سےآسماں بھر گیا ہے چیلوں سے
بزم سخن بھی ہو سخن گرم کے لیےطاؤس بولتا ہو تو جنگل ہرا بھی ہو
اس لیے تنہا ہوں میں گرم سفرقافلے میں رہنما موجود ہے
کس کی نمود کے لیے شام و سحر ہیں گرم سیرشانۂ روزگار پر نار گراں ہے تو کہ میں
بازی خور فریب ہے اہل نظر کا ذوقہنگامہ گرم حیرت بود و نبود تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books