aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ہوائے_شب"
ہوائے شب سے نہ بجھتے ہیں اور نہ جلتے ہیںکسی کی یاد کے جگنو دھواں اگلتے ہیں
ہوائے شب بھی ہے عنبر افشاں عروج بھی ہے مہ مبیں کانثار ہونے کی دو اجازت محل نہیں ہے نہیں نہیں کا
ہوائے شب کا نہیں اعتبار اے شاعرؔہزار نیند ہو آنکھیں مگر کھلی رکھنا
خیمے اکھڑ اجڑ گئے ایسی ہوائے شب چلیکرنیں زمیں پہ لکھ گئیں کیسی عجب کہانیاں
میں نے بدل لیا ہے رویہ ہوائے شباب تو دیا بجھائے گی میں پھر جلاؤں گا
چرا کے لے گئی جانے ہوائے شب کیا کیااٹھے تو خواب دریچہ کھلا ہوا نکلا
آنے والی تھی خزاں میدان خالی کر دیاکل ہوائے شب نے سارا لان خالی کر دیا
ہوائے شب سے کہو آئے پھر بجھانے کوچراغ ہم نے سر شام پھر جلایا ہے
آنکھیں تو کھول دور تغیر ہے ہم نشیںکچھ کھڑکیاں تو کھول گئی ہے ہوائے شب
ہوائے شب مرے شعلے سے انتقام نہ لےکہ میں بجھا تو افق تک دھویں اڑا دوں گا
کہیں کہیں سے جھڑ رہی تھی بھربھری سی روشنیہوائے شب کے غم میں کیسا مبتلا چراغ تھا
پاؤں میں ڈال دی زنجیر ہوائے شب نےپھر بھی آزاد ہے موسم کی انا اب کے برس
ذرا دور زینۂ مہر پر مرا تخت ہےتو ہوائے شب ذرا دیر میرا خیال کر
پردوں کی سرسراہٹیں بوندوں کے رل ترلکھلتا ہے در ہوائے شب برشگال سے
پنجوں کے بل کھڑے ہوئے شب کی چٹان پرناخن سے اک خراش لگا آسمان پر
فسانہ ہائے شب غم ہے داستاں میریگئی نہ آہ کبھی سوئے آسماں میری
خیر نے بانجھ زمینوں پہ لکھالہلہاتے ہوئے شر کا قصہ
چاند جتنے بھی گم ہوئے شب کےسب کے الزام میرے سر آئے
ہوائے حرص و ہوس سے مفر بھی کرنا ہےاسی درخت کے سائے میں گھر بھی کرنا ہے
دھڑکتی رہتی ہے دل میں طلب کوئی نہ کوئیپکارتا ہے مجھے روز و شب کوئی نہ کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books