aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इम्कान"
سنا ہے چشم تصور سے دشت امکاں میںپلنگ زاویے اس کی کمر کے دیکھتے ہیں
اتنی دیر میں اجڑے دل پر کتنے محشر بیت گئےجتنی دیر میں تجھ کو پا کر کھونے کا امکان ہوا
آثار ہیں سب کھوٹ کے امکان ہیں سب چوٹ کے گھر بند ہیں سب گوٹ کے اب ختم ہیں سب ٹوٹکےقسمت کا سب یہ پھیر ہے اندھیر ہے اندھیر ہے ایسے ہوئے ہیں بے اثر میں اور مری آوارگی
تھی اک عجب فضا سی امکان خال و خد کیتھا اک عجب مصور اور وہ مرا گماں تھا
امکان ہوا کہ وہم تھا سباظہار ہوا کہ تم یقیں ہو
کون و امکان میں دو طرح کے ہی تو شعبدہ باز ہیںایک پردہ گراتا ہے اور ایک پردہ نہیں چھوڑتا
اور تو اس کے سوا کچھ نہیں امکان کہ ابمیرے دریا میں کہیں تیرا کنارہ لگ جائے
آج تو اے دل ترک تعلق پر تم خوش ہوکل کے پچھتاوے کو بھی امکان میں رکھنا
امکان پہ اس قدر یقیں ہےصحراؤں میں بیج ڈال آؤں
ہم تجھ سے کوئی بات بھی کرنے کے نہیں تھےامکان بھی حالات سنورنے کے نہیں تھے
اپنی سانسوں کی کثافت سے گماں ہوتا ہےکوئی امکان ابھی خاک ہوا ہے مجھ میں
کس قدر محدود کر دیتا ہے غم انسان کوختم کر دیتا ہے ہر امید ہر امکان کو
سر دیوار فروزاں ہے ابھی ایک چراغاے نسیم سحری کچھ ترے امکان میں ہے
دل کی چوکھٹ پہ جو اک دیپ جلا رکھا ہےتیرے لوٹ آنے کا امکان سجا رکھا ہے
جرأت لمس بھی امکان طلب میں ہے مگریہ نہ ہو اور گنہ گار بنا دو ہم کو
اب تک کس انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں لوگامید کے لیے کوئی امکان چاہیئے
دشمنوں نے شست باندھی خیمۂ امید پردوستوں نے درۂ امکان خالی کر دیا
ہونے کو کیا نہیں ہوتا ہے جہاں میں لیکنتم سے ملنے کا ہی امکان نہیں ہوتا ہے
پھر اس کی کامیابی کا کوئی امکان ہی کیا ہواگر اس شوخ پر دعویٰ ہی بے بنیاد رکھا ہے
انسان کی نیت کا بھروسہ نہیں کوئیملتے ہو تو اس بات کو امکان میں رکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books