aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़रीद"
بڑے شوق سے مرا گھر جلا کوئی آنچ تجھ پہ نہ آئے گییہ زباں کسی نے خرید لی یہ قلم کسی کا غلام ہے
میں اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں قتیلؔغم حیات سے کہہ دو خرید لائے مجھے
خریدنا ہے تو دل کو خرید لے فوراًکھلونے ٹوٹ بھی جاتے ہیں آزماتے ہوئے
ہر چیز دستیاب ہے بازار میں عدمؔجھوٹی خوشی خرید کے لا دیجئے مجھے
دعائیں لوریاں ماؤں کے پاس چھوڑ آئےبس ایک نیند بچی ہے خرید لائیں گے
خرید لو ابھی بازار میں نئے ہیں ہمکہ بعد میں تو بہت ہی گراں ملیں گے تمہیں
ابھی خرید لیں دنیا کہاں کی مہنگی ہےمگر ضمیر کا سودا برا سا لگتا ہے
پھر اس کے بعد یہ بازار دل نہیں لگناخرید لیجئے صاحب غلام آخری ہے
خرید سکتے ہیں دنیا میں عشرت پرویزخدا کی دین ہے سرمایۂ غم فرہاد
ساقی نے جو پلائی ہماری ہی تھی خریدہم سے بھی اس نے دام لیا ہے کبھی کبھی
قیمت میں دید رخ کی ہم نقد جاں لگاتےبازار ناز لگتا دل کی خرید ہوتی
بنے یہ زہر ہی وجہ شفا جو تو چاہےخرید لوں میں یہ نقلی دوا جو تو چاہے
ہاں عدم میں کہاں ہے عشق بتاںاس کو یاں سے خرید کر لیجے
تو موتیوں میں نہ تلنے کا رنج ختم ہواکسی کی آنکھ کے آنسو خرید لائے مجھے
پھر یوں ہوا کہ ہم کو کبھی وقت نہیں ملاجب سے گھڑی خرید لی دیوار کے لئے
لباس بیچتا ہوں جا کے پہلے اپنا ظفرؔتو کچھ خرید کے بازار سے نکلتا ہوں
ہنر تو روز ہی بکتا ہے چند سکوں میںخرید لے نہ زمانہ تمہیں اماں دیکھو
بس ایک سکے سے دھرتی خرید سکتا ہوںمیں اپنے خواب میں کچھ بھی خرید سکتا ہوں
اپنی ساتھی خرید لائی ہوںمیں اداسی خرید لائی ہوں
وحشت میں پیرہن کی اڑیں دھجیاں تمامتن پر قبائے داغ ہے سو نو خرید ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books