aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "खिलाड़ी"
ہم لوگ کھلونا ہیں اک ایسے کھلاڑی کاجس کو ابھی صدیوں تک یہ کھیل رچانا ہے
یہ کیا ستم کے کھلاڑی بدل دیا اس نےہم اس امید پہ بیٹھے تھے ہم ہی ہاریں گے
اسے یقیں ہے بے ایمانی بن وہ بازی جیتے گااچھا انساں ہے پر ابھی کھلاڑی کچا لگتا ہے
ٹھوکریں ووٹوں کے بدلے میں اناڑی لے گیامال و دولت سب سیاست کا کھلاڑی لے گیا
زندگی کھیل ہے ڈرامے کاہر کھلاڑی پہ ذمہ داری ہے
سمندروں سے مہ چار دہ کا کھیل ہے کیاکوئی کھلاڑی کوئی مہ لقا ہی طے کرے گا
ہے قسمت اس کھلاڑی سی مری میدان الفت میںجسے موقع تو ملتا ہے مگر کھاتا نہیں کھلتا
ایک شہ پہ بچ جائے شہ پہ شہ چلی آئےموت کے کھلاڑی کو زندگی نے گھیرا ہے
وہ نفرتوں کا کھلاڑی ہے اس کے چہرے پرفریب چھایا ہے شدت سے سادگی کم ہے
چھپ چھپا کے وار ہم کرتے نہیںہم کھلاڑی ہیں کھلے میدان کے
سب کھلاڑی ہار بیٹھے بازیاں اپنی یہاںکھیل بھی کیا کیا نرالے کھیلتی ہے زندگی
عشق کے میدان میں آنے سے پہلے سوچ لوہر کھلاڑی تیز گیندیں پھینکتا ہے آج کل
بساط الفت ہے وہ نرالی جہاں میں جاں باختہ کھلاڑیجوا بھی یہ بت جو کھیلتے ہیں تو دل کی کوڑی اچھالتے ہیں
کھلاڑی ہم ہیں مگر کھیلتا ہے اور کوئیہمارے ہاتھ میں کب ہیں ہمارے ہات کے کھیل
مری اداس نگاہوں کو دیکھنے والونئے کھلاڑی کو ہوتی ہے ایک مات بہت
وہ اس خرابے کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیںجنہیں شکایتیں رہتی ہیں بد نظامی کی
جو کھیل کھیلنے کو کھلاڑی نہیں کوئیاس کھیل کے لیے کوئی میدان کیا ہی ہو
یہ ضروری تو نہیں سامنے آ کر کھیلیںکچھ کھلاڑی پس دربار بھی رہ سکتے ہیں
گزرتی ہے اب زندگی ایسے جیسےکھلاڑی بہت تیز رن کھینچتا ہے
رینگنے کی بھی اجازت نہیں ہم کو ورنہہم جدھر جاتے نئے پھول کھلاتے جاتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books