aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ग़फ़लत-शिआरी"
درد سے میرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائےکیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری ہائے ہائے
بے وفائی آپ کی غفلت شعاری آپ کیمیرے دل نے عادتیں سیکھی ہیں ساری آپ کی
اے سر شوریدہ اب تیرے وہ سودا کیا ہوئے!کیا سدا سے تھی یہی غفلت شعاری زندگی
ہر اک شے کا ہے اندازہ مگر پایاں نہیں ہرگزتری غفلت شعاری کا مری امیدواری کا
ہو گیا ہے سرد اب بازار سودائے جنوںمل گئی قسمت کو اک غفلت شعاری زندگی
ابھی سے شکوۂ غفلت شعار کیا ہوگایہ ابتدا ہے تو انجام کار کیا ہوگا
دیکھا تو تھا یوں ہی کسی غفلت شعار نےدیوانہ کر دیا دل بے اختیار نے
دیکھا کچھ آج یوں کسی غفلت شعار نےمیں اپنی عمر رفتہ کو دوڑا پکارنے
الجھنوں کا شکار ہیں ہم لوگیعنی غفلت شعار ہیں ہم لوگ
غفلت شعار وقت نہ بیدار ہو سکےخاموش ہو گیا ہے زمانہ پکار کے
غفلت شعار ہائے تغافل کہاں تلکجیتا رہے گا کون ترے امتحاں تلک
متاع ملت غفلت شعار لوٹی گئیپھر اس کے بعد اسے نیند سے جگایا گیا
یوں تو ہزار بار اسے آزما چکےپھر اعتبار وعدۂ غفلت شعار ہے
اسی سے جاتی ہے انساں کی آبرو ذاکرؔغلط شعار کبھی اختیار مت کرنا
خط بھی دیا تو قاصد غفلت شعار کونامہ مرا بندھا ہوا بازوے شل میں ہے
سونے دیا نہ اس بت غفلت شعار کوافسانہ درد دل کا سنا کر تمام رات
آ ہی گیا وہ مجھ کو لحد میں اتارنےغفلت ذرا نہ کی مرے غفلت شعار نے
دیکھ لے اب کہیں آ کر جو وہ غفلت شعارکس قدر ہو جائے مر جانے میں آسانی مجھے
غفلت شعار دل پہ کوئی رات ڈال کرجاتا ہے مہر غیظ و غضب سے بھرا ہوا
ہشیار کر دیا کسی غفلت شعار کوممنون ہم ہیں نالۂ بے اختیار کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books