aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चुरा"
میں کھلے در کے کسی گھر کا ہوں ساماں پیارےتو دبے پاؤں کبھی آ کے چرا لے مجھ کو
تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگےمیں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے
بدن چرا کے وہ چلتا ہے مجھ سے شیشہ بدناسے یہ ڈر ہے کہ میں توڑ پھوڑ دوں گا اسے
بے ساختہ نگاہیں جو آپس میں مل گئیںکیا منہ پر اس نے رکھ لیے آنکھیں چرا کے ہاتھ
چرا کے خواب وہ آنکھوں کو رہن رکھتا ہےاور اس کے سر کوئی الزام بھی نہیں آتا
مجھ کو خراب کر گئیں نیم نگاہیاں تریمجھ سے حیات و موت بھی آنکھیں چرا کے رہ گئیں
ہمیشہ مرے سامنے سے گزرنا نگاہیں چرا کر مجھے دیکھ لینامری جان تم مجھ کو اتنا بتا دو یہ کیا چیز ہے گر محبت نہیں ہے
رگ رگ میں اس طرح وہ سما کر چلے گئےجیسے مجھی کو مجھ سے چرا کر چلے گئے
تب ہم دونوں وقت چرا کر لاتے تھےاب ملتے ہیں جب بھی فرصت ہوتی ہے
ڈر ہے کوئی چرا نہ لے مجھ سے کبھی مجھےپہرے لگا رہا ہوں میں اپنے وجود پر
انمول موتی پیار کے دنیا چرا کر لے گئیدل کی حویلی کا کوئی دروازہ تھا ٹوٹا ہوا
خواب اس کے ہیں جو چرا لے جائےنیند اس کی ہے جو اڑا لے جائے
یہی شیخ حرم ہے جو چرا کر بیچ کھاتا ہےگلیم بوذر و دلق اویس و چادر زہرا
حقائق سے چرا کر آنکھ اپنیمیں کن سایوں کے پیچھے بھاگتا ہوں
کسی کی آنکھ سے سپنے چرا کر کچھ نہیں ملتامنڈیروں سے چراغوں کو بجھا کر کچھ نہیں ملتا
لعل و گوہر کے خزانے ہیں یہ سارے آنسوکوئی آنکھوں سے چرا لے نہ تمہارے آنسو
میں تو جھونکا ہوں ہواؤں کا اڑا لے جاؤں گاجاگتی رہنا تجھے تجھ سے چرا لے جاؤں گا
دل چرا کر نظر چرائی ہےلٹ گئے لٹ گئے دہائی ہے
بے کل بے کل رہتے ہو پر محفل کے آداب کے ساتھآنکھ چرا کر دیکھ بھی لیتے بھولے بھی بن جاتے ہو
تھوڑی سی اور موج میں آ اے ہوائے گلتھوڑی سی اس کے جسم کی خوشبو چرا کے لا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books