aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जस्त"
عشق کی اک جست نے طے کر دیا قصہ تماماس زمین و آسماں کو بے کراں سمجھا تھا میں
جنوں جو میری طرف ہو وہ جست و خیز کروںکہ دل ہو ٹوٹ کے ٹکڑے شکستہ پائی کا
شاید کہ خدا میں اور مجھ میںاک جست کا اور فاصلہ ہے
وقت کی انتہا تلک وقت کی جست امیر امامؔہست کی بود امیر امامؔ بود کی ہست امیر امامؔ
بس ایک جست میں دنیا کے پار اتر جاؤںمگر مجھے میرا سامان روک لیتا ہے
جست کرتا ہوں تو لڑ جاتی ہے منزل سے نظرحائل راہ کوئی اور بھی دیوار سہی
کوئی جست میں پار کرتا ہے چوکھٹکسی کے لئے اک بیابان آنگن
ایک ہی جست میں طے ہو گئی منزل شہزادؔکتنے آرام سے گزرا سفر پروانہ
تھی حوصلے کی بات زمانے میں زندگیقدموں کا فاصلہ بھی یہاں ایک جست تھا
لازم تھا جست بھرنے کی خاطر یہ کام بھیواقف میں اپنے آپ کا پسپائی سے ہوا
تو پیمبر سہی یہ معجزہ کافی تو نہیںشاعری زیست کے زخموں کی تلافی تو نہیں
بغور دیکھیں تو یک جست فاصلے پہ ہے تولگانا چاہیں تو صدیاں زمانے لگتے ہیں
فرشتے دیکھ رہے ہیں زمین و چرخ کا ربطیہ فاصلہ بھی تو انساں کی ایک جست لگے
پیروں میں باندھے بیٹھے ہیں ہم خود ہی زنجیر معاشاور یاروں نے جست لگا دی دیکھو چاند ستاروں پر
ہمارے دل میں جو وحشت نے آگ بھڑکائیشرر بھی رہ گئے پیچھے یہ گرم جست ہوئے
وہ ایک جست میں نظروں سے دور تھا عنبرؔخلا میں صرف سنہرا غبار پھیلا تھا
یہ سچ ہے ایک جست میں ہے فاصلہ تماملیکن ادھر بھی شہر گماں دیکھتا ہوں میں
کتنی خوش تھی وہ جست بھرتی ہوئیجیسے اس پار گرنے والی تھی
آیا شعور زیست تو افشا ہوا یہ رازتیرے کمال فن کی میں پہلی شکست تھا
اپنے ہاتھوں میں کدورت کی کدالیں لے کرمیرے اپنوں نے مری ذات کو مسمار کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books