aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तज़ब्ज़ुब"
میں تیرا نام لے کے تذبذب میں پڑ گئیسب لوگ اپنے اپنے عزیزوں کو رو لیے
حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھےہم اہل تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے
کوئی تو شہر تذبذب کے ساکنوں سے کہےنہ ہو یقین تو پھر معجزہ نہ مانگے کوئی
چھوڑ جاتا ہے تذبذب میں وہ مجھ کو فیصلؔداستاں آدھی سناتا ہے چلا جاتا ہے
تمہارا عکس ہے یا عکس دنیاتذبذب سا کچھ آنکھوں میں پڑا ہے
تذبذب کے اندھیروں میں بھٹکتا ہے وہ اک وعدہپلٹ کر جس کو آنا تھا وہ گھر اب تک نہیں آیا
یہ بول کر وہ تذبذب میں مجھ کو ڈال گیامیں جا رہا ہوں فقط تیری بہتری کے لیے
دل تذبذب میں ہی رہتا ہے بوقت پیماںلفظ دیکھے کہ رخ یار کی رنگت دیکھے
یک طرفہ محبت کے تذبذب سے تو نکلوںاس راز سے پردہ وہ ہٹا کیوں نہیں دیتا
توڑنا ہے جو تعلق تو تذبذب کیساشاخ احساس پہ کیا بار بنایا ہوا ہے
دل ہے کہ کوئی فیصلہ کر ہی نہیں پاتااک موج تذبذب کے اچھالے ہوئے ہم ہیں
جب اختیار تھا تم فیصلہ سنا دیتےتمام عمر تذبذب میں کیوں رکھا آخر
کتنی پیاری ہے وہ معصوم تمنا اے دوستجو تذبذب کی فضاؤں میں جواں ہوتی ہے
ادھر آنا نہ جانا ہی ادھر گم کردہ راہی ہےتذبذب کا مجھے یہ مرحلہ اچھا نہیں لگتا
ہم اہل تذبذب کا فسانہ بھی عجب ہےکافر ہی بنے ہیں نہ مسلمان ابھی تک
میں آساں بھی کٹھن بھی مگر تم کون میرےمیں آپ اپنا تذبذب خود اپنا فیصلہ میں
تذبذب کا عالم رہا دیر تکبالآخر میں اس سے جدا ہو گیا
کیوں تذبذب میں نہ ہوں اس دور کے اہل نظرگمرہی ہے آگہی کا فلسفہ اوڑھے ہوئے
پردۂ دل سے صدا یار کی آ ہی جاتیہم تذبذب میں رہے اس کو پکارا ہی نہیں
اک تقاضا بے بسی کی راکھ میں دہکا ہوااک تذبذب کا سفر انکار سے ہاں کی طرف
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books