aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तर्ज़-ए-जफ़ा"
یہ نیا ظلم نئی طرز جفا ہے کہ نہیںوہ برا کہہ کے یہ کہتے ہیں سنا ہے کہ نہیں
انہیں یہ فکر ہے ہر دم نئی طرز جفا کیا ہےہمیں یہ شوق ہے دیکھیں ستم کی انتہا کیا ہے
اسدؔ فریفتۂ انتخاب طرز جفاوگرنہ دلبری وعدۂ وفا معلوم
وہ بھولے جاتے ہیں طرز جفائے بے جا کوہم اپنا زور وفا آزمائے جاتے ہیں
اپناؤ نہ تم عام حسینوں کی ادائیںاسلوب ستم اور کوئی طرز جفا اور
ان آنکھوں میں ہم نے حیا دیکھ لی ہےنرالی سی طرز جفا دیکھ لی ہے
یہ طرز جفا کس سکھائی تھی ستم گرسو ظلم ہوئے ایک بھی الزام نہ آیا
اک نئی طرز جفا عشق میں ایجاد ہوئیاس نے سیکھا ہے جفاؤں پہ پشیماں ہونا
شکریہ تیری نوازش کا مگر کیا کہئےیہ نوازش بھی تو اک طرز جفا لگتی ہے
کون اس طرز جفاۓ آسماں کی داد دےباغ سارا پھونک ڈالا آشیاں رہنے دیا
یار کو طرز جفا سے نہیں رکھنے کا بازناصحا ہر گھڑی مجھ کو ہی تو سمجھاوے گا
گو تاب نہیں اور ستم سہنے کی پھر بھیاحباب کی ہر طرز جفا میرے لئے ہے
جو تیری طرز جفا سے ہمارا حال ہوازباں پہ لائیں یہ اس میں قباحتیں ہیں بہت
طرز جفا بھی بھول گئی کیا وفا کے ساتھدل دار گر نہیں ہو دل آزار بھی نہیں
اب نہ کھاؤں گا تری چشم مروت کا فریبمیری نظروں میں تری طرز جفا ہے تو سہی
پھر لے چلا ہے کل مجھے کیوں بزم یار میںایجاد اس نے کیا کوئی طرز جفا کیا
کیا تجھ کو وفاؤں کی ادا یاد رہے گیمجھ کو تو ترا طرز جفا یاد ہے اب تک
اس دور میں یہ طرز جفا آزما کے دیکھدل کے بجائے دل کے سکوں کو مٹا کے دیکھ
یا سکھانی نہ تھی اس شوخ کو یہ طرز جفایا نہ دینا تھا الٰہی دل نالاں مجھ کو
وہ ترا رنگ وفا ہو کہ ترا طرز جفامیں ہر اک رنگ میں تصویر تمنا نکلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books