aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तारिक़"
درکار تھا قرار بلانا پڑا اسےآواز دی تو لوٹ کے آنا پڑا اسے
مت رکھیو گرد تارک عشاق پر قدمپامال ہو نہ جائے سرافراز دیکھنا
وقت یہ پوچھ رہا ہے طارقؔگرد کچھ اور اڑانی ہے ابھی؟
عبرت کدۂ دہر میں اے تارک دنیالذت کدہ جرم و خطا بھی ہے کوئی چیز
یہ خیال تھا کبھی خواب میں تجھے دیکھتےکبھی زندگی کی کتاب میں تجھے دیکھتے
تجھ کو اس طرح کہاں چھوڑ کے جانا تھا ہمیںوہ تو اک عہد تھا اور عہد نبھانا تھا ہمیں
دل سے جاتا نہیں طارقؔ کسی کافر کا خیالہم مسلمان ہوئے دل نہ مسلمان ہوا
میرے ہمراہ ذرا دیر کو چل کر طارقؔاور کچھ وقت کی رفتار بڑھا دی اس نے
میری افسردگی سے لطف اٹھانے والےکتنے ظالم ہیں یہ سب لوگ زمانے والے
درویش ہے وہی جو ریاضت میں چست ہوتارک نہیں فقیر بھی راحت پرست ہے
تیغ خالد تیغ طارق عشق کی ہی انتہا ہےعشق مخلص سرفروشی عشق میداں میں ہے غازیؔ
وہ میرے خواب کی تعبیر تو بتائے مجھےمیں دھوپ میں ہوں مگر ڈھونڈتے ہیں سائے مجھے
کشتیاں ریشمی خوابوں کی جلا کر جاناکس کی چاہت نے بنا رکھا ہے طارقؔ مجھ کو
اس نے اک بار بھی پوچھا نہیں کیسا ہوں میںخود کو بھی جس کے لئے ہار کے بیٹھا ہوں میں
وقت کا کیا ہے مرے یار بدل جاتا ہےآگ لگتی ہے تو بازار بدل جاتا ہے
اب میں بھی جل کے راکھ ہوں میرے جہاز بھیکل میرا نام طارق ابن زیاد تھا
تم تو بے وجہ پریشان ہوئے ہو طارقؔیوں ہی پیش آتے ہیں وعدوں سے مکرتے ہوئے لوگ
کہیں رکیں گے تو طارق نعیمؔ دیکھیں گےسفر میں کیا کوئی زاد سفر بنایا جائے
اک نہ اک شمع اندھیرے میں جلائے رکھیےصبح ہونے کو ہے ماحول بنائے رکھیے
بے مکاں میرے خواب ہونے لگےرت جگے بھی عذاب ہونے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books