aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दुहाई"
کسے پکار رہا تھا وہ ڈوبتا ہوا دنصدا تو آئی تھی لیکن کوئی دہائی نہ تھی
تو سمجھتا ہے کہ رشتوں کی دہائی دیں گےہم تو وہ ہیں ترے چہرے سے دکھائی دیں گے
دہائی ہے مرے اللہ کی دہائی ہےکسی نے مجھ سے بھی مجھ کو چھپا کے لوٹ لیا
جناب شیخ کی ہرزہ سرائی جاری ہےادھر سے ظلم ادھر سے دہائی جاری ہے
تڑپ اٹھوں بھی تو ظالم تری دہائی نہ دوںمیں زخم زخم ہوں پھر بھی تجھے دکھائی نہ دوں
زخم ہو تو کوئی دہائی دےتیر ہو تو کوئی اٹھا لے جائے
یہ اہل درد بھی کس کی دہائی دیتے ہیںوہ چپ بھی ہو تو زمانہ ہے ہم نوا اس کا
دل چرا کر نظر چرائی ہےلٹ گئے لٹ گئے دہائی ہے
ہر طرف سچ کی دہائی ہے نصیرؔشعر لکھتے رہو سچا کر کے
نظر انداز کر رکھا ہے دنیا نے تجھے کب سےکسی دن اپنے ہونے کی دہائی کیوں نہیں دیتا
کچھ ایسے لوگ بھی تنہا ہجوم میں ہیں چھپےکہ زندگی انہیں پہچان کر دہائی نہ دے
بے وفا اب نہ محبت کی دہائی دوں گازندگی بھر میں تجھے زخم جدائی دوں گا
دل نے غم سے شکست کھائی ہےعمر رفتہ تری دہائی ہے
میں جرم خموشی کی صفائی نہیں دیتاظالم اسے کہیے جو دہائی نہیں دیتا
دادخواہوں سے وہ کہتے ہیں کہ ہم بھی تو سنیںدوگے تم حشر میں سب مل کے دہائی کیونکر
کوئی کرے تو کہاں تک کرے مسیحائیکہ ایک زخم بھرے دوسرا دہائی دے
تیرے خوابوں میں محبت کی دہائی دوں گاجب کوئی اور نہ ہوگا تو دکھائی دوں گا
دوستی کی جب دہائی دی تو شرق و غرب سےہاتھ میں پتھر لیے یاروں کا لشکر آ گیا
آنکھیں چھو کر دیکھتی ہیں آوازوں کوکان دہائی دیتے ہیں لب سنتے ہیں
وقت گزرا ہے پہ موسم نہیں بدلا یاروایسی گردش ہے زمیں خود بھی دہائی دے گی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books