aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पड़ोस"
دنیا مرے پڑوس میں آباد ہے مگرمیری دعا سلام نہیں اس ذلیل سے
رہتے ہیں کچھ ملول سے چہرے پڑوس میںاتنا نہ تیز کیجیے ڈھولک کی تھاپ کو
مرے پڑوس میں ایسے بھی لوگ بستے ہیںجو مجھ میں ڈھونڈ رہے ہیں برائیاں اپنی
خدا کرے کہ سنے تو زبان خاموشیترے پڑوس میں کچھ بے زبان رہتے ہیں
گڑیاں جوان کیا ہوئیں میرے پڑوس کیآنچل میں جگنوؤں کو چھپاتا نہیں کوئی
پڑوس والو! دریچوں کو مت کھلا چھوڑوتمہارے گھر سے بہت روشنی نکلنے لگی
آس پڑوس مل جائے جو پردیسوں میں دیپؔدشمن ہی چاہے ہو کوئی اپنا لگتا ہے
مرے پڑوس میں ٹوٹے ظروف شیشوں کےچہار سمت سے جھنکار میرے گھر پہنچی
ایک ہی چاند کو تکتا ہوا بے نام پڑوسایک ہی چاند دکھاتی ہوئی کھڑکی ہے کہاں
مرے پڑوس میں یہ ذکر ہے کئی دن سےصدا جو آتی تھی رونے کی اب نہیں آتی
چٹختی کیسے نہ اس کے مکان کی بنیادنقب لگائی تھی اس نے پڑوس کی چھت میں
شاید پڑوس میں کہیں بجلی گری ہے آجدیکھو ہمارے گھر میں اندھیرا نہیں رہا
جو دن میں سوتا تھا راتوں کو جاگتا تھا شکیلؔپڑوس والوں میں اک شخص بے ہنر بھی تھا
نہ دشمنی کی علامت نہ دوستی کا شعورترے پڑوس میں شاطرؔ مکان کس کا ہے
بہت اداس ہے کوئی پڑوس میں یاروذرا سی جشن میں تاخیر چاہتے ہیں ہم
کم ظرف کے پڑوس کا پوچھو نہ حال زارمنہ زور ہے غریب ہو چاہے امیر ہو
میرے پڑوس ہی میں گھر ہے تمہارا صاحبمیرا مکاں جلانا مہنگا پڑے گا تم کو
مرے پڑوس کے اونچے چوباروں والے لوگمجھے بتاتے ہیں دنیا نظر کی حد تک ہے
اس ادا کو کیا کہئے وہ پڑوس سے آ کرگل نئے سجا جائے چادریں بدل جائے
یہاں تو اور بھی رہتے ہیں اہل درد شفقؔتمہیں پڑوس کے گھر کا خیال کیوں آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books