aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पुरानी"
کبھی فرازؔ نئے موسموں میں رو دیناکبھی تلاش پرانی رفاقتیں کرنی
سنتا تھا وہ بھی سب سے پرانی کہانیاںشاید رفاقتوں کی ضرورت اسے بھی تھی
وفا کروں گا کسی سوگوار چہرے سےپرانی قبر پہ کتبہ نیا سجا دوں گا
تنہائی کے جھولے کھولیں گے ہر بات پرانی بھولیں گےآئینے سے تم گھبراؤگے جب عشق تمہیں ہو جائے گا
آج پھر نیند کو آنکھوں سے بچھڑتے دیکھاآج پھر یاد کوئی چوٹ پرانی آئی
پرانی منزلوں کا شوق تو کس کو ہے باقی اب نئی ہیں منزلیں ہیں سب کے دل میں جن کے ارماںبنا لینا نئی منزل نہ تھا مشکل مگر اے دل نئے رستے بنانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
وضع کرتے کوئی نئی دنیاکہ یہ دنیا ہوئی پرانی بھی
آج بھی سن رہے ہیں قصۂ عشقگو کہانی بہت پرانی ہے
عاشق تھے شہر میں جو پرانے شراب کےہیں ان کے دل میں وسوسے اب احتساب کے
ہمارے اور تمہارے واسطے میں اک نیا پن تھامگر دنیا پرانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
میرے کمرے میں اداسی ہے قیامت کی مگرایک تصویر پرانی سی ہنسا کرتی ہے
دوسرا عشق میسر ہے مگر کرتا نہیںکون دیکھے گا پرانی نئی تصویر کے بعد
پرانے چاہنے والوں کی یاد آنے لگےاسی لئے میں پرانی شراب پیتا ہوں
دہرا رہا ہوں بات پرانی کہی ہوئیتصویر تیرے گھر میں تھی میری لگی ہوئی
ایک دن چھوڑ یہ غم زدوں کا جہاںبن میں گزری پرانی خبر جاؤں گا
نئی نئی آوازیں ابھریں پاشیؔ اور پھر ڈوب گئیںشہر سخن میں لیکن اک آواز پرانی باقی ہے
بھٹک رہی ہے پرانی دلائیاں اوڑھےحویلیوں میں مرے خاندان کی خوشبو
محبتیں وہ پرانی کہاں سے لائیں ہمرکی ندی میں روانی کہاں سے لائیں ہم
مذہبی مزدور سب بیٹھے ہیں ان کو کام دوایک عمارت شہر میں کافی پرانی اور ہے
آتے جاتے ہوئے موسم سے الگ رہ کے ذرااب کے خط میں تو کوئی بات پرانی لکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books